counter easy hit

جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع گجرات کا اہم اجلاس

district meeting

district meeting

گجرات ( صغیر احمد قمر )جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع گجرات کا اہم اجلاس قیم جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر خالد ثاقب اور نائب امیر ضلع گجرات انور وڑائچ ، کی زیر صدارت منعقد ہوا اجکاس میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان کے نائب صدر فرقان عزیز بٹ نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی طرف سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی طرف سے کرپشن فری پاکستان مہم کے حوالے سے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ریلی اور واک کا اہتمام کرنے کے حوالے سے پلاننگ کی گئی ، اجلاس میں طے گیا کہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع گجرات کرپشن فری پاکستان مہم کو بھرپور انداز میں چلائے گی اور عوام میں کرپشن فری مہم کے حوالے سے آگاہی اور شعور بیدا ر کرنے کیلئے ریلی اور واک کا اہتمام بھی کیا جائیگا ، اجلاس میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ گجرات کے ضلعی صدر میاں عبدالخنان سینئر نائب صدر میاں عمیر وحید ، نائب صدر صاحبزادہ حافظ محمد طاہر رشید ، نائب صدر ملک رضوان یزدانی ، سابق صدر ضلع گجرات خالد سیف اللہ سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی