counter easy hit

دی رئیل پروگریسو لائن کلب گجرات اور شاہین کلب گجرات کی مشترکہ ماہانہ میٹنگ

Gujarat Combined

Gujarat Combined

گجرات ( صغیر احمد قمر ) دی رئیل پروگریسو لائن کلب گجرات اور شاہین کلب گجرات کی مشترکہ ماہانہ میٹنگ صدر دی رئیل پروگر یسو لائن کلب چوہدری نذر حسین ڈھلو کی زیر صدارت منعقدہو ئی ، اجلاس میں متفقہ طور پر دونوں کلب کے الحاق کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال ہوا اور متفقہ طور پر طے پایا گیا کہ تمام لائنز کلب کا 17مئی کو ہونے والے مشترکہ کنونشن تک دونوں لائن کلبز کی مشترکہ میٹنگ ہوئی کنونشن کے بعد دونوں لائن کلب کا متفقہ لائحہ عمل کے مطابق باقاعدہ ایک ہی کلب بن جائیگا، میٹنگ میں سیکرٹری دی رئیل پروگریسو لائن کلب ذوالفقار علی ٹریژر ،شیخ مقیم حیدر، لائین حاجی محمد ریاض ، لائن تنویر افضل صدیقی ، چوہدری شبیر ، مرزا محمد فیاض ، حاجی محمد شفیق ، غلام سرور باگڑی ، شیخ عرفان الرحمن ، شیخ افضال الرحمن ، ساجد راٹھور ، چوہدری طاہر کریم ، چوہدری محمد امتیاز ، ملک شہزاد احمد ، جبکہ شاہین لائن کلب سے چوہدری وارث،اور راجہ ظفر اقبال جبکہ راجہ منصور نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی اجلاس کے اختتام پر صدر چوہدری نذر حسین ڈھلو کی طرف سے پر تکلف عشائیہ دیا گیا اور انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے پر سب کاشکریہ ادا کیا