گجرات(صغیراحمدقمر)ضلع گجرات میں پرایؤیٹ سکول مالکان کی من مانیاں عروج پرتفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کی یک مشت 3ماہ کی فیس لینے سے منع کرتے ہوئے سرکولر جاری کیا ہے، کہ کوئی بھی پرایؤیٹ سکول 3ما کی فیسیں اکٹھی نہیں لے گا، لیکن گجرات پرایؤیٹ سکول مالکان نے پنجاب حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے نہ صرف 3ماہ کی فیسیں لینی شروع کیں ہیں بلکہ پیپر فنڈ کی آڑ میں دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کو لوٹا جا رہا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلٰی پنجاب، سیکرٹری تعلیم پنجاب ، کمیشنر گوجرانوالہ، ڈی سی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ پرایؤیٹ سکول مالکان کی لوٹ مار سے غریب عوام کو بچایا جائے اور انہیں پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق ایک ماہ کی فیس لینے کا پابند کیا جائے ، تاکہ مہنگائی کے اس دور میں غریب والدین پر اضافی بھوج نہ پڑے۔