counter easy hit

دنیا کے طویل زیر آب غاروں کا سلسلہ دریافت

میکسیکو کے جزیرہ نما یُکاتان کے علاقے میں ساڑھے تین سو کلو میٹر طویل زیر آب غاروں کا سلسلہ دریافت کیا گیا ہے۔ یہ اب تک دریافت ہونے والی زیر زمین سیلابی غاروں میں سب سے طویل سلسلہ ہے۔ جزیرہ نما Discover the world's long series of underwater Cavesیُکاتان کو قدیم مایا تہذیب کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔

جرمن غوطہ خور رابرٹ شمٹنر نے دس ماہ ان زیر زمین سیلابی غاروں میں سفر کیا۔ محققین کے مطابق اس دوران کوئی نئی غاریں دریافت نہیں کی گئیں بلکہ یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اس علاقے میں یہ غاریں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی اور ایک سلسلہ ہیں۔