yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

نادرا میں 28 اہم اسامیوں پر سیاسی بھرتیوں کا انکشاف۔۔

MH Kazmi May 23, 2019 1 min read
Disclosure of Political Recruitment on 28 key stats in Nadra ..
Share this:

Disclosure of Political Recruitment on 28 key stats in Nadra ..

کراچی(ویب ڈیسک) قومی ادارے نادرا سابقہ اور موجودہ حکومتوں میں لگ بھگ28 اہم اسامیوں پر بھاری بھرکم تنخواہوں پربھرتیاں کی گئیں ہیں۔قومی ادارے نادراکوسفارشی بھرتیوں کا مرکزبنادیاگیا، کم تجربے کے حامل من پسند اور سیاسی افراد کی بھرتیوں اورخلاف ضابطہ ترقیوں جبکہ اثررسوخ کے ذریعے دیگر اداروں سے ڈیپوٹیشن کے بعد اہم عہدوں پر تعیناتی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا، سابقہ اور موجودہ حکومتوں میں لگ بھگ 28 اہم اسامیوں پر بھاری بھرکم نتخواہوں پربھرتیاں کی گئیں۔ حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیراعظم ہاؤس کے انتہائی اہم و بارسوخ شخصیت کے بھتیجے کو صرف2 ماہ کے قلیل عرصے میں کراچی کے ریجنل ہیڈکواٹرز میں ڈائریکٹر کی ذمے داری سونپ دی گئی۔ شیرازالحق کی تعیناتی کی وجہ سے گذشتہ کئی برسوں سے ترقی کے منتظرافسران میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی، ماضی میں بھی ان ہی حالات کی بنا پر ملازمین ہڑتال پر جاچکے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ قومی اداروں کوجتنانقصان سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے دیگر عوامل اس کے عشرعشیر بھی نہیں ہیں، ماضی میں سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے تباہی سے دوچار ہونے والے اداروں میں پی آئی اے اوراسٹیل ملز سمیت دیگر کئی قومی ادارے شامل ہیں جن میں ذاتی پسند، سفارش وسیاسی عناصر نے ان اداروں کی ترقی پر کاری وار کیا اورآج یہ ادارے حکومتی سبسڈی پر چل رہے ہیں۔شہریوں کی رجسٹریشن سمیت متفرق ذمے داریوں پر مامورنیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)میں سابقہ ن لیگ کی حکومت جبکہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت میں لگ بھگ28اہم اسامیوں پر بھرتیاں کی جاچکی ہیں جن پر بھرتی ہونے والے افرادکوبھاری بھرکم تنخواہوں پر ذمے داریاں سونپی گئیں، حالیہ دنوں میں وزیراعظم ہاؤس کی انتہائی اہم شخصیت کے بھتیجے پر حکومت مہربان ہوئی اور اس اہم شخصیت کے عزیز شیراز الحق کو بھاری تنخواہ پرنادراکراچی کے ریجنل ہیڈکواٹرز کا ڈائریکٹرتعینات کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق شیرازالحق کو2ماہ قبل نادرامیں مینجمنٹ ایسوسی ایٹ کے طورپراسلام آباد ہیڈ کواٹرز میں زمینوں کے پراجیکٹ پر مقررکیا گیا تھا جبکہ مینجمنٹ ایسوسی ایٹ کے جاری کردہ اشتہار میں 3سال کا لازمی تجربہ مانگا گیا تھا،بعدازاں انتہائی حیرت انگیز طورپرہیڈکواٹرزکے پراجیکٹ سے تبادلہ کرکے شیراز الحق کوکراچی ریجنل ہیڈکواٹرز کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا، شیراز الحق نے 2ماہ میں 18 گریڈ سے19گریڈ میں تیز رفتار ترقی کرلی، ان تمام مراحل کے دوران ترقی کے لیے وضع کردہ ضابطوں پر عمل نہیں کیا گیا۔شیرازالحق کو بھاری بھرکم تنخواہ پر نئی ذمے داری سونپی گئی ہے جبکہ اس خلاف ضابطہ ترقی کی وجہ سے نادرامیں گذشتہ کئی برسوں سے ترقیوں کے منتظرافسران میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Breaking News: Where and where did I get 3-year-old 'Habiba' abducted from Shad Bagh in Lahore?
Previous Post بریکنگ نیوز: لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا ہونے 3 سالہ ’حِبہ ‘ کہاں اور کس حال میں ملی؟
Next Post لاہورمیں فقیروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، سینکڑوں کو تحویل میں لے لیا گیا ، ان کے ساتھ اب کیا ہوگا ؟
In Lahore, Grand Operation against Poorists, hundreds of were taken over, what will happen to them now?

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.