لاہور: 832 ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے تعلیم اداروں میں ٹریفک مسائل کے فوری حل کیلئے آگاہی مہم چلائیں گے :سی ٹی او رائے اعجاز احمد

انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی تجویز پیش کی اور کہا کہ تعلیمی اداروں کے اوقات کارمیں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے طلبہ کو سٹوڈنٹس کارڈ جاری کئے جائیں،انہوں نے تعلیمی اداروں میں سینئر اور جونیئر ٹریفک پریفیکٹس نامزد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ چیف ایگزیکٹو لاہور ٹرانسپورٹ اتھارٹی مریم خاور نے جیل روڈ پر واقع لاہور یونیورسٹی فار ویمن، اپوا کالج، کنیئرڈ کالج اور ہوم اکنامکس کالج کے اوقات کار میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے 70 نئی بسیں چلانے کا عندیہ دیا اور کہا کہ ان بسوں میں آرام دہ اور محفوظ سفرانتہائی مناسب کرایہ پر مہیا کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان بسوں میں طالبات کی سکیورٹی کے پیش نظر کیمرے بھی نصب ہوں گے اور والدین کو ایس ایم ایس کے ذریعے اپ ٹو ڈیٹ رکھاجائے گا ۔ دریں اثناصوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سانحہ تربت کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات کو حتمی شکل دی گئی ۔ یہ کمیٹی اپنی سفارشات مزید کارروائی اور عملدرآمد کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔








