counter easy hit

ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے میجر اسحاق شہید

راولپنڈی: سرچ آپریشن دہشتگردوں کی آماجگاہ کی اطلاع پر کیا گیا، 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے: آئی ایس پی آر

Dera Ismail Khan: Major Ishaq martyres to fights with terroristsدہشتگردوں سے لڑتے ہوئے مادر وطن پر ایک اور بہادر بیٹا قربان ہو گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر اسحاق شہید ہوگئے، 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اسحاق شہید ہو گئے۔ 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے، شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سالہ بیٹا شامل ہے۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter