counter easy hit

انتخابی نتائج پر اعتراضات کے باوجود (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی دیگر سیاسی جماعتوں سے راہیں جدا۔۔۔ ناقابل یقین فیصلہ کر لیا

اسلام آباد; انتخابی نتائج پر تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے اسمبلیوں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑی جماعتوں کی جانب سے بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات لگائے جارہے ہیں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے وفود کی ملاقات آج ہوگی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ پر مشتمل کمیٹی صدر (ن) لیگ شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کو تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دونوں جماعتوں کی جانب سے بنائی جانے والی مشترکہ کمیٹی سیاسی رہنماوں سے بھی ملاقات کرے گی۔یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں واضح برتری حاصل ہے اور وہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔دوسری جانب یک اور خبر کے مطابق ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو منتخب کیا ہے اس لئے انہیں کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے ،اگر پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ میں ڈلیور نہ کرتی تو انہیں کبھی بھی دوبارہ حکومت نہ ملتی ،مجھے صدر بنانے کے حوالے سےسوشل میڈیا پراگر کوئی مہم چل رہی ہے تو اس کا ہرگز علم نہیں لیکن جو انسان کے مقدر میں ہوتا ہے وہ اسے ملتا ہے ۔ این این آئی ‘‘ سے ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ عام انتخابات کے نتیجے میں ملک میں تبدیلی آئی ہے ۔ عمران خاننے اس سے پہلے مرکز میں کبھی حکومت نہیں کی لیکن عوام نے انہیںمنتخب کیا ہے اس لئے انہیں کام کرنے کا بھرپور موقع ملنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختوانخواہ میں پہلی بار حکومت بنائی اور ڈلیور کیا ۔اگر انہوں نے کام نہ کئے ہوتے تو عوام انہیں کیوں دوبارہ منتخب کرتے ۔ اگر ان کی کارکردگی نہ ہوتی تو جس طرح عوام نے نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کیا ہے انہیں بھی گھر بھجوا دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس پڑھی لکھی اچھی ٹیم ہے اوروہ یقینی طور پر کارکردگی دکھائیں گے جبکہ نواز شریف نے زیادہ چمچے رکھے ہوئے تھے ۔ انہوں نے اس سوال کہ سوشل میڈیا میں آپ کو صدر بنانے کے حوالے سے مہم چل رہی ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں ،پاکستانی مجھ سے محبت کرتے ہیں او ریہ ان کی خواہش ہو سکتی ہے ۔ میری بھی خواہش ہے کہ میں ملک و قوم کی خدمت میں ہاتھ بٹائوں لیکن جو انسان کے مقدر میں ہوتا ہے وہ اسے ملتاہے ۔