counter easy hit

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان کی پریس کانفرنس

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان کی پریس کانفرنس

حلقہ پی بی 2 ژوب سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار مٹھا خان کا بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان آزاد امیدوار مسعود لونی اور عارف محمد حسنی بھی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں بی اے پی نے کم عرصے میں بڑی پارٹیوں سے مقابلہ کیا 3 آزاد امیدواروں سمیت ہمارے پاس 18 اراکین ہیں بلوچستان میں الیکشن کا عمل خوش اسلوبی سے ہوا ہم وفاق میں حکومت بنانے والی پارٹی کے ساتھ حکومت بنانے کو ترجیح دیں گے بلوچستان کے وفاق سے مفادات ہیں ہمیں سراج رئیسانی شہید سمیت دیگر شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے پورے بلوچستان میں انتخابات کا ٹرن آوٹ بہتر رہا بلوچستان کی عوام آج بھی انتخابات کے عمل پر یقین رکھتی ہے ہمارے دوستوں کو صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں سے کامیابی ہوئی

ہمارے کئی مظبوط امیدوار کامیابی حاصل نہیں کر سکے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کو سب سے بڑی پارٹی بنایا جمہوریت کا تقاضہ ہے کہ حکومت سازی کے لیے تمام جماعتوں سے بات کریں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی سے بات چیت جاری ہے حکومت سازی کے لیے تمام جماعتوں سے بات کریں گے مشاورتی کمیٹی قائم کی جائے گی جو طے کرے گی کہ وزیر اعلی کون ہوگا