yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیا صحرا کے پھول، پھول نہیں ہوتے؟

Yes 1 Webmaster January 2, 2015January 2, 2015 1 min read
Tharparkar Child
Share this:
Tharparkar Child
Tharparkar Child

تحریر: اقبال زرقاش
آج دھوکا اور فریب اس قدر عام ہے کہ باپ بیٹے سے، بیٹاباپ سے، استاد شاگرد سے، شاگر د استاد سے ،مالک مزدور سے اور مزدور مالک سے اور سیاستدان عوام سے جھوٹ بولتے اور اسے فریب دینے کی کوشش کر رہے ہیںزندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں کارکردگی کا حسن کملانہ گیا ہو ۔ہمارے معاشرے کی ایک اور خرابی یہ ہے کہ ہم سب امام ہیں ہم میں سے مقتدی کو ئی نہیں ہے یعنی ہم دوسروں پر تنقید کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کی طرف توجہ نہیں دیتے دوسروں کی برائیوں کا اچھالنا ہمارا روز مرہ کا معمول ہے مگر اپنے نقائص کی طر ف سے ہماری آنکھیں بند ہیں۔

ہم نے ہر رُخ کے مقابل آئینہ رکھا مگر
اک خود کو آئینے کی آنکھ سے دیکھا نہیں

اس طرح ہم کوئی سی بھی ذمہ داری قبول کرنے کے لیئے تیا ر نہیں ہیں ہر شخص دوسرے کو ذمہ دار سمجھتا ہے ہمار ا انسانیت پر بھی دوہرا معیا ر بن چکا ہے ہم غریبوں کے بچوں کو کیڑے مکوڑوں سے زیادہ اہمیت دینے کو تیا ر نہیں اگر کسی امیر کا بچہ حادثے میں مر جائے تو کہرام مچ جاتا ہے ہمار ا میڈیا اسے ایسے پیش کرتاہے کہ جیسے ہم سے زیادہ انسانیت کا درد کسی اور اقوام میں نہیںہر سو نوحہ خوانی کی محفلیں سج جاتی ہیںمگر کسی پسماندہ دور آفتاہ تھر پارکر کے علاقے میں سینکڑوں غریب بچے غذائی قلت کی وجہ سے مر جائیں تو ہم کو انکی پروا تک نہیں کیونکہ ان کا تعلق غریب مفلوک الحال قبیلوں سے ہوتا ہے شاید یہ مرنے والے کالے رنگ کے بچے صحرا کے پھول ،پھول نہیں ہوتے انکی ماؤں کے سینے میں دل نہیں دھڑکتا یہ لوگ جانوروں سے بھی ابتر ہوتے ہیںکہ ان کے لیئے اک آنسو تک نہیں بہایا جا تا افسوس صد افسوس ہم منافقت کی اس انتہا تک پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی شاید ممکن نہیںاصول پرستی عملاً ختم ہو چکی ہے ہر انسان داؤ پر ہے اس کے سامنے ایثار اور قربانی کا کوئی جذبہ نہیں انسانیت منافقت کے ہتھے چڑھ کر اپنا حُسن کھو بیٹھی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ منافق وہ ہوتاہے جس کے ظاہر اور باطن میں تضاد ہو مگر حضورۖنے اپنے ایک فرمان میں منافق کی چار نشانیا ں بتائی ہیں منافق امانت دار بنا دیا جائے تو خیانت کر تاہے وعدہ کر تا ہے تو پورانہیں کرتا ۔بات کر تاہے تو جھوٹ بولتا ہے گویا یہ وہ مرغ باد نما ناسور ہیں جو منافقت سے جنہم لیتے ہیںیا منافقت کی تعمیرو تراکیب میں اعانت کرتے ہیںجب تک منافقت ہماری رگوں میں گردش کرتی رہے گی اس وقت تک ہمار معاشرہ فکرونظر کی بد حالیوں کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار کے افلاس کا نشانہ بنا رہے گا الغرض معاشرے کا ہر رخ داغدار اور ہر انداز افسوناک ہے حضر ت عمر فاروق نے فرمایا تھا کہ اگر دریائے فرات کے کنارے کتا بھوکا مر گیا تو روز قیامت عمر سے اس کا حساب لیا جائے گا مگر آج کے حکمران اس قدر بے حس اور بے رحم ہو چکے ہیںکہ انھیں اس بات کا احساس تک نہیںکہ کل انہوں نے اپنے اعمال کا حساب دینا ہے۔

اگر ہمیں یہ احساس ہو کہ ہم اپنے ہر فعل ،ہر قول اور ہر حرکت کے ذمہ دار بھی ہیںاور جواب دہ بھی ،جواب دہ بھی اس ذات اقدس کے سامنے جو علیم اور خبیر بھی ہے جس کی آگہی اور علم کی کوئی انتہا نہیں جو ہمارے دل کے خیالوں سے بھی آشنا ہے اور ایک چیونٹی کی رفتا ر کی آہٹ بھی اس سے مخفی نہیں۔

اس کے باوجو د بے ایمانی اس قدر عام ہے کہ دوزخ کے لہکتے شعلے بھی ہمیں اس خوئے بد سے روک نہیں سکتے ہم دوسروں کا حق غضب کرنے کو بھی حسن اخلاق کا ایک دلاویز زاویہ سمجھتے ہیںظلم اور ناانصافی کو اپنا اشعار بنا چکے ہیںدھوکا ،فریب سیاست بن چکے ہیںکسی کے گھوڑے سیب اور مربہ کھاتے ہیںاور کسی کو پینے کے لیئے صاف پانی تک میسر نہیں۔

کل بھی میں جنگل میں تھا اور آج بھی جنگل میں ہوں
کل میرے ہمسائے تھے خونی درندے ،بھیڑیئے
آج انسانوں میں ہوں اور خون کے جل تھل میںہوں
روح کا قاتل ہوں میں،اور جسم کے مقتل میں ہوں

ہمارے بنی اکرم ۖ کا فرمان ہے کہ آپ ۖ نے ایک بار کعبہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ ” اے کعبہ تو مجھے بہت عزیز ہے مگر یا د رکھ اگر ایک طرف تو گرتا ہے اور دوسری طرف کسی ناحق کا خون بہتا ہو تو میں اس خون کی حفاظت کروں گا” احترام انسانیت کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہو سکتی ہے مساوات اور احترام انسانیت کے جذبے سے پھوٹتی ا ور برادرانہ شفقت و اخوت کے سائے میں پروان چڑھتی ہے جن قوموں میں مساوات ختم ہو جاتی ہے وہ درندوں سے کہیں زیادہ بد تر اور بھیڑیوں سے کہیں زیادہ خونخوار ہو جاتی ہیں ۔بد قسمتی سے ہمارے ہاں مساوات ختم ہو چکی ہے آج ہم تھر پارکر میںغذائی قلت سے انکوبچانے اور علاج کی بنیادی سہولیات دینے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔آئے روزمرنے والے بچوں کی تعداد کے اعدادوشمار پر سیاست کی جارہی ہے ۔ہمارے بعض نام نہاد مسیحاء تھرپارکر کے ریگستانوں میں دور افتادہ جگہوں پر جانے کے لیئے تیار نہیں ہم اس قدر بے حس ہو چکے ہیںکہ انسانیت پر بھی ہمار ا دوہرا معیا ر بن چکا ہے۔آج نا م نہا د ترقی اور جمہوریت نواز دور میں انسانیت بلک بلک کر دم توڑ رہی ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔بقو ل شاعر
غریب شہر تو فاقوں سے مر گیا عارف امیر شہر نے تو ہیرے سے خود کشی کر لی

Iqbal Zarqash
Iqbal Zarqash

تحریر: اقبال زرقاش

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Masjid Nabawi
Previous Post محسنِ انسانیت غیروں کی نظر میں
Next Post وزیراعظم نے پھانسی کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کر دی
Nawaz Sharif

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.