counter easy hit

ڈیرہ مراد جمالی، دہشتگردوں نے بجلی کے دو ٹاورز دھماکے سے اڑا دئیے

Dera Murad Jamali

Dera Murad Jamali

ڈیرہ مراد جمالی (یس ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں نامعلوم تخریب کاروں نے چھتر کے علاقے میں 220 بجلی کے دو ٹاورزکو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاور پلانٹ سے کوئٹہ جانے والی 220 کے وی ہائی ٹرانسمشین لائن کے بجلی کے دو ٹاورز نمبر 417 اور 418 کو ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا جس کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی سکیورٹی فورسزنے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔