counter easy hit

کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اورنگی ٹائون کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص سید عرفان جاں بحق ہو گیا۔

لاش پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی۔ گلشن معمار میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔