counter easy hit

ایک جیسے کردار کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی : عائشہ عمر

Ayesha Umar

Ayesha Umar

لاہور (یس ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اگرچہ مجھے شہرت ڈرامہ سیریل ’’بلبلے‘‘ میں مزاحیہ کردار سے ملی لیکن میں اپنے اوپر ایک طرح کے کرداروں کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی اس لئے اب ’’بلبلے‘‘میں ’’خوبصورت‘‘ والے کردار سے ملتا جلتا کردار نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ورسٹائل اداکارہ ہوں اس لئے مختلف قسم کے کردار کرنا چاہتی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلموں میں بھی کام کر رہی ہوں۔ فلموں میں میرے کردار مرکزی نوعیت کے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلوکاری کا اچھا رسپانس ملا ہے۔ البم پر کام کر رہی ہوں۔ امید ہے کہ سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمپیئرنگ بھی کر رہی ہوں۔