counter easy hit

خواجہ سراؤں نے علیشاہ کی موت پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کر دی

 death of Ali Shah

death of Ali Shah

خواجہ سراؤں نے علیشاہ کی موت سے متعلق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کر کے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پشاور: (یس اُردو) لیڈٰی ریڈنگ ہسپتال میں خواجہ سرا علیشاہ کی موت کے بعد وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر علیشاہ کے علاج میں غفلت برتنے والوں کے خلاف ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی۔ ہسپتال کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی میں چار جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے ایک ممبر شامل کیا گیا۔ فائنل رپورٹ میں ہسپتال انتظامیہ کو بری الذمہ قرار دینے پر کمیٹی کے تین ممبران نے رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا جبکہ کمیٹی میں شامل محکمہ صحت کے نمائندے نے ہسپتال انتظامیہ کی غفلت قرار دیکر اپنی الگ رپورٹ حکومت کو بھجوا دی۔
رپورٹ میں خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ وارڈ کے مطالبے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ خواجہ سرا اور ان کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم نے پیش کردہ رپورٹ کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پریس کانفرنس میں پی ایم ڈی سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا لائنسس منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔خواجہ سرا برادری نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف پانچ کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ خواجہ سراؤں نے اپنے حقوق کیلئے اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر لڑنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔