counter easy hit

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

Karachi: Counter

Karachi: Counter

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کورنگی مہران ٹائون میں مقابلے کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشت گرد کرائے کے قاتل تھے جنہیں پولیس اہلکاروں کی سرپرستی بھی حاصل تھی۔
کراچی: (یس اُردو) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مہران ٹائون میں مقابلے کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ ہلاک دہشت گرد کرائے کے قاتل اور 27 ڈکیتیوں میں ملوث تھے ۔ دہشت گرد ڈکیتی کے دوران گینگ ریپ بھی کرتے تھے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشت گردوں کا گروہ گیارہ لڑکوں پر مشتمل ہے۔ گروپ کراچی میں کارروائی کے بعد اسلام آباد فرار ہو جاتا ہے۔ دہشت گردوں کو پولیس اہلکاروں کی سرپرستی بھی حاصل تھی ۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ مل گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گروپ کے دیگر کارندوں کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔