counter easy hit

ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان اوراسسٹنٹ کمشنر میاں رفیق احسن کاسستا رمضان بازارسیدوالہ اور واربرٹن کا دور

DCO Nankana

DCO Nankana

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان اوراسسٹنٹ کمشنر میاں رفیق احسن کاسستا رمضان بازارسیدوالہ اور واربرٹن کا دورہ۔رمضان بازاروں میں عوام الناس کی سہولت کے لیے اشیائے خوردونوش سستے داموں دستیاب ہیں۔ مٹن،بیف ،چکن کی اعلی کوالٹی اوپن مارکیٹ سے 10روپے فی کلو کم قیمت پر مہیا کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے سیدوالہ میں قائم سستے رمضان بازار کے دورے کے دوران کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے فرسٹ ایڈ سنٹرآٹے اور چینی کے سٹالزسمیت محکمہ سول ڈیفنس اور مارکیٹ کے عملے کی حاضریاں چیک کیں۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی حکومت کی ترجیح ہے۔ شکایات سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں غیر معیاری اور زائد نرخوں پر اشیاء خریدنے کی صورت میں شکایات درج کرائی جاسکتی ہے۔جس کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔