counter easy hit

ضلع ننکانہ کے تمام سرکاری اداروں میں نیشنل ٹیلی کام (NTC)نے اپنی سروس کا آغاز کر دیا ہے

National Telecom

National Telecom

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)نیشنل ٹیلی کام (NTC)سروس کا آغازضلع ننکانہ کے تمام سرکاری اداروں میں نیشنل ٹیلی کام (NTC)نے اپنی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔NTCگورنمنٹ ٹیلی کام سروسز جدید ترین خطوط پر استوار اور دور جدید کے تقاضے پورے کرنے والی voiceاورDataسروس فراہم کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او نیشنل ٹیلی کام میاں ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ NTCکی کامیابی کا اعلی معیار اور اپنے کسٹمرز کی خدمت کرنے کا جزبہ ہے جو مستقبل میں مزید بہتر ہوگا۔حکومت پنجاب نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر طرح کی ٹیلی کام سروسز کے لیے صرف NTCسے رجوع کیا جائے اور NTCکے NOCکے بغیر کسی بھی آپریٹر سے سروسز نہ لی جائیں۔ایس ڈی او نیشنل ٹیلی کام میاں ارشد نے مزید کہاکہ چےئرمین NTC وقار رشید کی ولولہ انگیز قیادت میں NTCاپنے معزز صارفین کی خدمت میں پورے جذبے سے کوشاں ہے۔