counter easy hit

عطیہ قمر کا ننکانہ شہراور مانگٹانوالہ روڈپراوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن

Donate action

Donate action

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر کا ننکانہ شہراور مانگٹانوالہ روڈپراوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ٹرک ،ٹریکٹر ٹرالی اور منی ٹرکوں میں اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی عطیہ قمر نے ننکانہ شہر اور مانگٹانوالہ روڈ پراوورلوڈنگ کرنے والے ٹرک ،ٹریکٹر ٹرالی اور منی ٹرکوں کے خلاف ایکشن لیا۔اور اوورلوڈنگ کرنے پر7گاڑیوں کومختلف تھانوں میں بند کرکے مجموعی طور پر 16ہزار روپے نقدجرمانہ کیا۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر ضلع ننکانہ میں اوورلوڈنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر نے ننکانہ سے مختلف شہروں کوجانے والے روڈز پر اوورلوڈنگ سے متعلق آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔