counter easy hit

راجن پور: آٹھویں روز بھی رینجرز کا آپریشن جاری، 5 ڈاکو ہلاک، 14 زخمی

Rajanpur eighth day

Rajanpur eighth day

راجن پور کے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے، رینجر نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں اور مورچوں پر مارٹر گولوں سے بھرپور فائرنگ کر دی۔ پانچ ڈاکو ہلاک 14 زخمی ہو گئے، چار مورچے تباہ ہو گئے ہیں۔
راجن پور: (یس اُردو) گزشتہ آٹھ روز سے جاری آپریشن میں رینجرز کی کچہ مورور کچہ جمال ون اور کچہ جمال ٹو کی طرف پیش قدمی جاری ہے جبکہ پولیس دفاعی پوزیشن پر موجود ہے۔ چھوٹو گینگ کی جانب سے مسلسل جوابی فائرنگ جاری ہے۔ ڈاکو کسی طور بھی پسپائی قبول نہی کر رہے ہیں۔ اس وقت پولیس علاقے میں موجود ہے لیکن ہراول دستے کا کام رینجرز کر رہی ہے۔ رینجرز نے مکمل علاقے کا گھیراؤ کر رکھا ہے اور تمام خارجی اور داخلی راستوں پر بھی رینجرز کی نفری تعینات ہے۔ رینجرز کی جانب سے آپریشن کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا جا رہا ہے۔