counter easy hit

تھرکول کیلئے تعمیر کردہ نبیسر ویجیار واٹر ڈیم کے پائپوں کو آگ لگ گئی

 Dam Water pipes

Dam Water pipes

چھاچھرو تھرکول کیلئے تعمیر ہونے والے نبیسر ویجیار واٹر ڈیم کے پائپوں کو آگ لگ گئی، 12 پائپ جل کر خاکستر، پولیس نے انکوئری شروع کر دی۔
چیلھار: (یس اُردو) تھرپارکر کے شھر چیلھار کے گاؤں بھوریلو کے قریب سے گزرنے والے تھر کول منصوبے کے لئے نبیسر ویجیار واٹر ڈیم کی لائنوں کے پائپوں کو خوفناک آگ نے گھیر لیا۔ 12 پائپ جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ 23 پائپ متاثر ہوئے ہیں۔ ایک پائپ کی مالیت 12 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پائپ سے اٹھنے والے دھنوئیں سے ہمیں پتا چلا کہ جس کے بعد ہم وہاں پہنچے تو آگ نے پائپوں کو گھیر رکھا تھا، چاروں طرف دھنوئیں کے مناظر تھے۔ واقعہ کی اطلاع پر فائر بریگیئڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پایا، چیلھار پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے