counter easy hit

کروڑوں کا معاوضہ لینے والے اداکار عامر خان آج خالی ہاتھ

Actor Aamir Khan

Actor Aamir Khan

ممبئی………بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے لئے بھارت میں آئے دن مشکلات کھڑی ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، عدم برداشت اورانتہا پسندی پر اظہار رائے نے ان کا بھارت میں جینا دو بھر کررکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ اشتہارات کے فروغ کے لئے کروڑوں کا معاوضہ لینے والے مسٹر پرفیکشنسٹ آج خالی ہاتھ نظر آرہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت عامر خان تشہیر کے لئے کسی انڈین برانڈ کا حصہ نہیں ہیں۔پہلے انکریڈیبل انڈیا پھر روڈسیفٹی مہم اوراس کے بعدگزشتہ روزایک بھارتی آن لائن خریدو فروخت کی کمپنی نے بھی ان کا معاہدہ ختم کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان برانڈز کی تشہیر کے لئے بہت دھیان سے پراڈکٹ کا چناؤ کرتے ہیں اور ایک وقت میں ایک ہی معاہدہ دستخط کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج ان کے پاس کوئی برانڈ موجود نہیں۔