counter easy hit

اے سی ایل سی اہلکاروں کا بغیر وردی چھاپا وبال جان بن گیا، ایک اہلکار جعلی

AC SLC officials

AC SLC officials

کراچی………کراچی اورنگی ٹاؤن میں سادہ لباس 4مسلح افراد کی مبینہ ڈکیتی کی کوشش ناکام۔ شہریوں کے مکے، لاتیں، ڈنڈے اور پتھراؤ، ساتھ ہی پولیس وین پر بھی خوب ہاتھ صاف کیا اور تشدد کے بعدچاروں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اورنگی ٹائون کے اسلام چوک پر 4مسلح افراد جو اے سی ایل سی کے اہلکاربتائے جاتے ہیں،بغیر وردی میں موبائل میں چھاپا مار کارروائی، جس پر اہل علاقہ نے انہیں پکڑ لیا۔جس کے بعد مکے، لاتیں، ڈنڈے اور پتھراؤ سے ان کا استقبال کیا ، ساتھ ہی پولیس وین پر بھی خوب ہاتھ صاف کیا ۔ تشدد کے بعدچاروں کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔بعد میں مشتعل اہل علاقہ نے زبردست احتجاج کیا، لیکن پولیس اب تک واضح نہیں کرسکی کہ مسلح افراد پولیس اہلکار ہیں یا نہیں۔پولیس کے مطابق چاروں مسلح افراد اینٹی کارلفٹنگ سیل جمشید کوارٹر کے اہلکار ہیں اور ساتھ ہی پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کی ہدایت کے مطابق اہلکار وردی پہنے بغیر کارروائی نہیں کرسکتے ہیں۔ادھر چھاپامارنےوالے4 اہلکاروں میں سے ایک اہلکارجعلی نکلاہے، جس نے اعتراف کیا ہے کہ نہ میں پولیس اہلکارہوں نا ہی اےسی ایل سی سےکوئی میرا تعلق ہے۔ ملزم نے مزید بتایا کہ پولیس افسرکےکہنےپرچھاپامارا،یہ نہیں معلوم کہ چھاپا کیوں ماراگیا تھا۔