counter easy hit

کرس گیل نے زمبابوے کیخلاف کرکٹ ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی

Chris Gayle

Chris Gayle

کینبرا (یس ڈیسک) میگا ایونٹ کے پندرہویں میچ کے لیے ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں۔ ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سمتھ کوئی کھاتہ کھولے بغیر صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد جارحانہ انداز رکھنے والے بیٹسمین کرس گیل نے ون ڈے کیریر میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 138 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔

کرس گیل نے ڈبل سنچری سولہ چھکے اور دس چوکے لگا کر مکمل کی اور 215 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ (Marlon Samuels) بھی ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے 133 رنز بنائے۔ کرس گیل اور سیموئلز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت زمبابوے کو 373 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کو ابھی تک واحد کامیابی پاکستان کے خلاف ملی۔ کریبئنز نے آئندہ فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے ڈیرن براوو فٹ نہیں ہو سکے ان کی جگہ جوناتھن کارٹر اپنا زور بازو دکھائیں گے۔