counter easy hit

اسلام فوبیا کا پرچار کرنیوالے عالمی اتحاد کیخلاف ہیں: چودھری نثار

Chaudhry Nisar and Theresa May

Chaudhry Nisar and Theresa May

لندن (یس ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار نے لندن میں برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا مغرب کو اسلام فوبیا کی روک تھام اور اسلام کو بدنام کرنے کی منظم کوششیں روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔

وزیر داخلہ نے کہا اسلام کو نشانہ بنانے اور اس کی تضحیک کی کوشش کرنیوالے مفاد پرست عناصر کو مربوط عالمی جواب دینے کی ضرورت ہے۔ جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کسی طور بھی مسلمانوں کی تضحیک، مذہبی عقائد کو بگاڑنے اور مقدس شخصیات کا تمسخر کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا انتہا پسندوں کے خلاف جنگ عالمی اتحاد کے ذریعے جیتی جا سکتی ہے۔ اسلام فوبیا کا پرچار کرنے والے عالمی برادری کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سمٹ بڑی کامیابی ہے تاہم اس کی قرارداد کا نفاذ ہونا چاہیے۔

اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ تھر یسامے نے کہا برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن ا قدم اٹھائیں گے۔