counter easy hit

صحرائے چولستان میں 11ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز

Cholistan Desert Cholistan

Cholistan Desert Cholistan

بہاولپور…….صحرائے چولستان میں 11ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا،جیپ ریلی تین روز تک جاری رہے گی۔ 14 فروری کو فائنل رائونڈ ہوگا۔
11ویں چولستان جیپ ریلی میں 120ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔ ان میںسے 3 خواتین اور ایک غیر ملکی ڈرائیور بھی شا مل ہے۔پہلے دن ڈرائیورزکی رجسٹریشن اور گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔ جیب ریلی دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین بھی پہنچتے ہیں اور صحرائے چولستان میں خیموں کا ایک شہر آباد ہوجاتا ہے، 11 ویں جیپ ریلی کے 200 کلو میٹرطویل ٹریک پر3 خواتین سمیت 8 پیرا گلائیڈرز بھی اپنی ڈرائیونگ کے جوہردکھائیں گے۔ جبکہ ملک کے مشہور گلوگار بھی جیپ ریلی میں رونق لگائیں گے۔جیب ریلی کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کو تفریح میسرآتی ہے بلکہ علاقے کی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔