counter easy hit

ماسٹرز چیمپئنز لیگ فائنل : جیمنائی عربینز اور لیو لائنز آج آمنے سامنےہونگی

Masters Champions

Masters Champions

دبئی …..ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں لیو لائنز نے ورگو سُپر کنگز کو 17 رنز سے مات دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ آج جیمنائی عربینز اور لیو لائنز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔
دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں لیو لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیمز فرینکلن کے ناقابل شکست 65 رنز کی بدولت سات وکٹ پر حسنسکور کیے۔بریٹ لی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واب میں ورگو سُپر کنگز ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور اٹھارہ رنز پر تین کھلاڑی میدان سے واپس ہوگئے ۔اوپنر اسمتھ اور  رضا کے درمیان 53رنز کی شراکت قائم ہوئی ۔لیکن بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی، اسمتھ 39 اور حسن رضا 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو پھر نیا پار لگانے والا کوئی نہ رہااور ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 122 رنز تک ہی پہنچ سکی اور 17رنز سے سیمی فائنل ہار گئی۔