counter easy hit

چاکلیٹ ذہانت میں اضافے کا سبب بنتی ہے،نئی تحقیق

Chocolate causes

Chocolate causes

سڈنی …..چاکلیٹ یوں تو سب ہی کو پسند ہوتی ہے تاہم زیادہ میٹھا صحت کیلئے نقصان دہ تصور کیا جاتا ہے لیکن حال ہی میں ایک نئی تحقیق نے چاکلیٹ کھانے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری سنا دی ہے۔
نئی تحقیق کے مطابق ہفتے میں ایک بار چاکلیٹ کا استعمال دماغی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ یادداشت کوتیز کرتا ہے۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے لیڈ آتھر ڈاکٹر Georgie Crichton کا کہنا ہے چاکلیٹ میں flavanols نامی کمپاؤنڈ شامل ہوتا ہے جسکی وجہ سے دماغی صلاحیتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جو ذہانت میں اضافہ کرتے ہیں۔