counter easy hit

عمران خان ہوں یا الطاف حسین ہر ایک کو اپنی غلطی کی سزا بھگتناہوگی،راجہ محمد اسلم خان

Raja Mohammad Aslam

Raja Mohammad Aslam

سرائے عالمگیر(بیوروچیف)عمران خان ہوں یا الطاف حسین ہر ایک کو اپنی غلطی کی سزا بھگتناہوگی ،قائد مسلم لیگ ن میاں برادران پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے کو شاں ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سرائے عالمگیرکے راہنما راجہ محمد اسلم خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ ایٹمی پاور اور پر امن پاکستان آذاد دنیا میں خودمختار ملک کا نام ہے، الطاف حسین کے بیانات اور کراچی میں بھارتی مداخلت کے ثبوت سامنے آنے کے باوجود اقوام متحدہ کی پر اسرار خاموشی پرکئی سوالیا نشان ہیں مگر پاک افواج اور حکومت بے بس نہیں نہ ہی خوف زدہ ہیں بلکہ بیرونی مداخلت پر منی توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور دنیا یاد رکھے پاکستان میں بسنے والے بیس کروڑ امن پسندعوام کا ملک ہے ہم نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے قانون کا اخترام کیاہے لیکن اگر کسی کو ہماری دلیری پر شک ہے تو وہ ذہن صاف کرلے ، پاک فوج اور عوام اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں اور دشمن کا منہ توڑنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں۔