counter easy hit

آزاد کشمیر میں قومی صحت پروگرام کا آغاز

program in Kashmir

program in Kashmir

اسلام آباد……وزیراعظم نوازشریف نےآزادکشمیر میں قومی صحت پروگرام کا آغاز کردیا،انہوں نے کہا ہے کہ علاج کے لئے غریبوں کو جائیدادیں بیچتے دیکھاہے،چاہتےہیں کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔
قومی صحت اسکیم پر کوئی سیاست نہیں ہوگی،مظفرآبادمیڈیکل کالج میں قومی صحت پروگرام کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت غریبوں کو باعزت علاج کی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔غریبوں کی فلاح وبہبوداولین ترجیح ہونی چاہیے۔ابتدائی مرحلے میں محدودشہروں سے شروع کی جانے والی اسکیم جلد پورے ملک میں پھیل جائیگی 80ہزارافراداس اسکیم سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔دہشت گردی کا خاتمہ، بجلی کی فراہمی، کراچی کی روشنیوں کی بحالی کے علاوہ سب کے ساتھ غریبوں کے مسائل بھی حل ہونے چاہئیںہم چاہتےہیں اب پاکستان میں سب اچھا ہوناچاہیے۔نوازشریف نے کہا کہ صحت پروگرام میں کوئی سیاست نہیں ہوگی،غریبوں کا علاج دلی خواہش ہے۔تین لاکھ سے زائد اخراجات آنے پر مستحقین کاعلاج بیت المال سے کرایاجائیگا۔نوازشریف نے کہا کہ مستحقین آج سے ہی صحت کارڈ سے مستفید ہوسکتےہیں۔انہوں نے میڈیکل کالج کے لئے دوبسوں سمیت 10کروڑ روپے امداددینے کا بھی اعلان کیا۔