counter easy hit

صدر پاکستان کے سی پیک بارے مثبت تبصرے سے پوری طرح متفق ہیں: چین

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ ہم صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مثبت جائزے سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں۔

ترجمان وانگ وین بین کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کا ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے۔ 2013ء میں اس کے آغاز کے بعد سے اس نے مثبت ترقی کی رفتار برقرار رکھی ہے۔

یہ بات چینی وزارت کےخارجہ ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی صدر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بارے میں مثبت تبصرے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے چین اور پاکستان اس کے چیلنجز پر قابو پانے اور راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے متحد ہو کر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ منصوبوں کی تعمیر رکنے کی بجائے بخوبی آگے بڑھ رہی ہے اور اس سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس سے پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے اور معیشت کو مستحکم کرنے میں بھر پور تعاون اور مدد ملی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website