counter easy hit

نریندر مودی کا نواز شریف کے نام تعزیتی خط

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارتی وزیرعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی والدہ شمیم بیگم کی وفات پر ان کے نام تعزیتی خط بھجوادیا۔ اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے ناظم الامور گورو اہلووالیا نے تعزیتی خط مریم نواز کو ارسال کردیا۔بھارتی سفارتخانے کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے 11 دسمبر کو تعزیتی خط میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور کے پتے پر ارسال کیا ہے، جس میں تعزیتی خط لندن میں میاں نواز شریف تک پہنچانے کی درخواست کی گئی تھی۔ نریندر مودی کی طرف سے نواز شریف کو 27 نومبر کو لکھے گئے تعزیتی خط میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ‘میاں صاحب، آپ کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر بہت افسوس ہوا اور دکھ کے اس وقت میں آپ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں’۔انہوں نے لکھا کہ ‘2015 میں مختصر دورے میں آپ کی والدہ سے ملا تھا، ان کی سادگی اور گرم جوشی بہت متاثر کن تھی’۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ‘میں خدا سے دعاگو ہوں کہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے’۔

واضح رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کا جسد خاکی پاکستان لایا گیا تھا اور ان کی تدفین جاتی امرا میں کی گئی۔وہ رواں سال 15 فروری کو برطانیہ میں نواز شریف کی ہارٹ سرجری کے پیش نظر بیٹے سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئی تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website