counter easy hit

روزنامہ جنگ کے سابق رکن، سینئر صحافی طارق محمود ملک کے انتقال پر وزارت خارجہ کا اظہار افسوس، وزیرخارجہ اور ترجمان نے صحافتی میدان میں اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سینئر صحافی طارق محمود ملک کے انتقال پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ترجمان دفتر خارجہ نےافسوس کا اظہار کیا ۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ طارق محمود ملک ایک زیرک اور منجھے ہوئے رپورٹر تھے ۔وزیر خارجہ نے طارق محمود ملک کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں، اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینئر صحافی طارق محمود ملک نے دو عشروں سے زیادہ عرصے تک دفتر خارجہ کی سرگرمیوں کو کور کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو بلند درجات ، اس کے اہل خانہ اور دوستوں کو صبر جمیل عطافرمائے۔ترجمان نے کہا کہ طارق محمود کی موت میڈیا اور صحافی برادرانہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہیں وزارت خارجہ کے امور سمیت اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ساتھ ان کے لاکھوں ناظرین اور ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

SENIOR, JOURNALIST, TARIQ MEHMOOD MALIK, DIED, TODAY, FOREIGN, OFFICE, EXPRESSED, CONDOLENCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website