counter easy hit

چین اپنے پنجاب سپیڈ کو کرونا سے جنگ میں تنہا چھوڑنے کیلئے تیار نہیں، وزارت خارجہ کے ترجمان کے بعد قونصلر جنرل کی بھی علاج کی پیشکش

اسلام آباد(یس اردو نیوز) چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کے بعد چین کے قونصل جنرل نے بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے ان کے علاج میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا ہے اور خط میں کہا کہ کورونا سے شہباز شریف کے متاثر ہونے کی اطلاع پر بے حد دکھ ہوا ہے،ہم ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں۔ قونصل جنرل چین ںے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہئے کہا کہ سدابہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرز کے طورپر کورونا کے خلاف چین کی حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں اور کورونا وائرس پر قابو پانے تک چین پاکستان کی ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔ لانگ دینگ بِن نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر کے لئے آپ کی غیرمعمولی کارکردگی ہمیں بہت اچھی طرح سے اب بھی یاد ہے، اورنج لائن، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا ساہیوال کا منصوبہ آپ کی غیرمعمولی کاوش کا مظہر ہے۔دینگ بِن نے شہبازشریف کو کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے طور پر آپ نے چین پاکستان کی دوستی بڑھانے میں کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا ،جس میں لیجیان ژاؤ نے شہباز شریف کے علاج پر حکومت چین کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی تھی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ لیجیان ژاؤ نے کہا تھا کہ آپ کے کورونا پازیٹوہو نے پر بڑی تشویش ہے اور آپ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ شہبازشریف نے چین کی حکومت، قیادت اور لیجیان ژاوکاشکریہ اداکرتے ہوئے نیک تمناؤں کاپیغام دیتے ہوئے کہا تھا آپ کی فکرمندی،پیشکش چین کی پاکستان کےعوام سےمحبت کامظہرہے، چین کی یہ محبت،احساس،وابستگی میرےلئےہمیشہ سرمایہ افتخار ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سی پیک کی تعمیر کے لئے آپ کی غیرمعمولی کارکردگی ہمیں بہت اچھی طرح سے اب بھی یاد ہے، دینگ بِن نے خط میں کہاکہ اورنج لائن، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا ساہیوال کا منصوبہ آپ کی غیرمعمولی کاوش کا مظہر ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے طورپر آپ نے چین پاکستان کی دوستی بڑھانے میں کردار ادا کیا۔ مستقبل قریب میں آپ سے تعاون کے لئے چشم براہ ہوں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website