counter easy hit

عید الاضحیٰ کب اور کس روز کوگی ، وزیرخاص نے اعلان کردیا،

اسلام آباد(یس اردو نیوز) وفاقی کابینہ کے سب سے متحرک اور ہمیشہ خبروں میں رہنے والے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنا دعویٰ سچ کردکھایا اور پوری دنیا سے پہلے اپنے ملک میں عیدالاضحٰی کے چاند کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ ہو گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت کے کیلنڈر کے مطابق 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھوں سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ انہوں نے چاند کی لوکیشن کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی قائم کردہ ’رویت‘ ایپ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

Ch Fawad Hussain
@fawadchaudhry
وزارت
@MinistryofST
کے کیلنڈر کے مطابق عید الضحیٰ 31جولائ 2020 بروز جمعہ ہو گی، 21 جولائ کو ذیاالحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضع طور پر اور کئ علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ چاند کی لوکیشن کیلئےآپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ #EID
خیال رہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالنے کے بعد فواد چوہدری اس بات پر زور دیتے آرہے تھے کہ چاند کی رویت کے اعلان کے لیے بنائی جانے والی رویت ہلال کمیٹی میں ان کی وزارت کو بھی نمائندگی دی جانی چاہیے جبکہ انہوں نے متعدد مواقع پر کمیٹی کے چیئرمین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: رمضان کا چاند 24 اپریل کو نظر آجائے گا، فواد چوہدری

واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 مئی کو فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے سائنسی بنیادوں پر چاند دیکھنے کے معاملے کے لیے قمری کیلنڈر تیار کرلیا، یہ قمری کیلنڈر 5 سال کے لیے تیار کیا گیا ہے اور 5 سال بعد اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘کیلنڈر میں سائنسی طور پر بتایا گیا ہے جس میں پاکستان کی حدود میں چاند کن کن تاریخوں میں نظر آئے گا، غروب ہوگا اور اس پر گرہن کب لگے سے متعلق معلومات ہوں گی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘قمری کیلنڈر سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کیلنڈر جاری کرنے سے قبل علما سے بھی مشاورت کی جائے گی اور اس سلسلے میں مفتی منیب الرحمٰن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دی جائے گی’۔

رواں سال 15 اپریل کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا تھا کہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا اور 25 اپریل کو ملک میں پہلا روزہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر اتوار کو منانے کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ‘مفتی منیب الرحمنٰ ہمارے بزرگ ہیں اور ان کا احترام ہے، لیکن انہیں اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے’۔

مولانا منیب الرحمنٰ ہمارے بزرگ ہیں احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے، وزارت مذہبی امور کی توجہ دلائی کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع؟

خیال رہے کہ فواد چوہدری اس سے قبل بھی مفتی منیب الرحمٰن اور رویت ہلال کمیٹی پر تنقید کرتے آئے ہیں۔

Pakistani Prime Minister Imran Khan (L) and China’s Premier Li Keqiang attend a welcome ceremony at the Great Hall of the People in Beijing on November 3, 2018. (Photo by JASON LEE / AFP)

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website