counter easy hit

نئی دہلی پاکستانی سفارتی عملے کیلئے کشمیر بن گیا، پاکستان میں بھارتی جاسوسوں کی گرفتاری پر بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کو گھیرے میں لے لیا

اسلام آباد(یس اردو نیوز) بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں، پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کے افسران کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیاگیا۔ بھارت نے پاکستانی سفارتخانے کا محاصر کرلیا، بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں، پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کے افسران کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کی گرفتاری پر نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کا محاصرہ کیا گیا ہے، اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسیوں کی جانب سےافسران کو ہراساں کیا جا رہا ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہائی کمشنر کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ آج اسلام آباد پولیس نے بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکارو ں کو گرفتار کرلیا تھا، بھارتی اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، تیز رفتاربی ایم ڈبلیو کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے گاڑی میں موجود دونوں افراد کو حراست میں لے کرقانونی کاروائی شروع کردی۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ایک شخص فٹ پاتھ پر پیدل جارہا تھا، گاڑی میں سوار اہلکاروں نے اس شخص کو کچلنے کی کوشش کی، گاڑی کافی تیز رفتار بھی تھی، اور کافی غیرمحتاط طریقے سے بھی ڈرائیونگ کی گئی، جس کی وجہ سے گاڑی کی ٹکر سے پیدل چلنے والا شخص شدیدزخمی ہوگیا،دونوں اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن وہاں پر موجود شہریوں نے دونوں اہلکاروں کو پکڑ لیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website