counter easy hit

چین : بس میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک ، ملزم گرفتار

China bus fire killed 17 people

China bus fire killed 17 people

بیجنگ…..چین میں بس میں آگ لگنے سے 17افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے، پولیس نے آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔بس کو آگ لگائے جانے کا خوف ناک واقعہ چین کے علاقے ہیلان میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بس مسافروں کو لے کر ریلوے اسٹیشن جارہی تھی، اس دوران اس میں آگ لگائی گئی۔ جس سے جھلس کر 9خواتین اور 8مرد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے قریبی زیر تعمیر عمارت سے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے آگ لگانے کے دوران ملزم خود بھی جھلس گیا تھا۔ آگ کیوں لگائی گئی ، اس بارے میں ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔