counter easy hit

انجینئر شہباز اور ملک محی الدین کی جانب سے مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعزاز میں اعشائیہ

جدہ (نوید فاروقی) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما انجینئر شہباز اور ملک محی الدین کی جانب سے جدہ کے مقامی ہوٹل میں بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت پی ایم ایل این کے صدر مرزا الطاف نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مولانا عبدا الخبیر آزاد نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں تمام امت کو اتحاد کی ضرورت ہے۔

نبی محمد پوری انسانیت کے لئیے رحمت العالمین تھے۔ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ ہمیں پیغمبر کی سیرت پر عمل پپیرا ہو نے کی ضرورت ہے تاکہ مسائل ختم ہوں۔ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلا گیا۔ ایسے واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام امن کا دین ہے۔ تمام شعبائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پاکستان کی خاطر جانیں دیں۔ آج ملک میں لوگوں کوذبح کیا جا رہا ہے۔

حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ پوری عوام کھڑی ہے۔ یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔ سعودی عرب میں موجود تارکین وطن نے ملک میں موجود عوام کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا۔ وہ دن دور نہیں جب تمام مسالک ایک پلیٹ فارم پر اکتھے ہونگے۔ دہشت گردی دنیا کے جس بھی ملک میں ہو قابل قبول نہیں۔ توہین آمیز خاکے قابل مذمت ہیں۔ یہ سلسلہ رہا تو تصادم کا خطرہ ہے۔ نبی پر اٹھنے والی انگلی کسی صورت برداشت نہیں۔

پاکستان لا الہ الاللہ کے نام پر بنا ہے۔ اس میں ستحکام آئے گا۔ خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ سعودی عرب امت مسلمہ کی قیادت کرتا ہے انہوںنے کہا کہ مکہ میں جاری عالمی دہشت گردی کانفرنس کا پیغام بہت اہم ہو گا۔ ہمیں ایک اچھا مسلمان بن کر سامنے آنا ہو گا۔ ملک میں پھیلائی جانے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے متحد ہونا ہو گا۔ جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچیا جائے گا۔ سزاوں کا عمل شروع ہونا خوش آئند ہے۔

بلا تفریق سزائین دیں جانی چائیں۔ آنے والے دنوں میں دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ مدارس امن کا گہوارا ہیں۔ کسی دہشت گرد کا تعلق کسی مدرسے سے نہیں۔ آئے روز مدارس کے خلاف کئیے جانے والی سازشوں اور تبصروں کو روکنے کی ضرورت ہے۔ جو بھی قاتل ہے اس کو سر ے عام سزا دی جائے سعودی عرب کی طرح چوراہوں میں لٹکایا جائے۔ ہمیں اہنے ملک میں اسلامی نظام رائج کرنا ہو گا۔

کانفرنس کا پیغام پوری امہ کے لئیے ہے پاکستان ا س کو سرہائے گا۔ دہشت گردی و ختم کرنے کے لئیے جو بھی لائحہ عمل طے ہو گا اس پر عمل ہو گا۔ انہوں نے ڈاکٹر شاہد نواز کے قتل کی بھرپور مذمت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف نے مہمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور ان کی اتحاد بین المسلمین اور بین المسالک کی کاوشوں کو سراہا۔

تقریب سے مسلم لیگ کے سئینیر راہنما ملک محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان دہشت گردی کی زد میں ہے۔ ڈاکٹر شاہد نواز کا بیہمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ ایک مسیحا کو قتل کیا گیا۔ دہست گرد قیمتی لوگوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔اتحاد بین المسالک پر توجہ دی جائے۔ اختلافات کو ختم کیاجائے۔ اس پر آواز بلند کی جائے۔انہوں نے چوہدری اکرم کو چئیرمین پی ایم ایل این سعودی عرب بننے پر مبارکباد پیش کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر شہباز نے معزز مہمان کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشون کو سراہا۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے زبیر بدر، سیٹھ عابد، نور محمد آرائیں، عنایت جاڑا، عبدالوحید نے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض حمایت علی نے سرانجام دئیے۔ تقریب کے اختتام پر شہید ڈاکٹر شاہد نواز کی مغفر ت، پاکستان کی سلامتی او سعودی عرب کی سلامتی کے لئیے امام عبدالخبیر آزاد نے دعا کروائی۔

Jeddah Honor Party

Jeddah Honor Party