counter easy hit

پی پی پی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔قیادت سے گلے شکوے کارکن کا شیوہ ہیں ۔ سردار مہتاب سرور

PPP

PPP

جدہ ( نوید فاروقی) سینئر راہنما پی پی پی سردار مہتاب سرور کی جانب سے پیٹر برا سٹی (لندن) کے کونسلر اور پی وائی او یورپ کے بانی چئیرمین اظہر اقبال بڑالوی کے اعزاز میں پر تکلف اعشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی سدارت صدارتی مشیر آزاد ریاست حکومت جموں و کشمیر سردار عنایت اللہ عارف نے کی ۔ نظامت کے فرائجض جنرل سیکرٹری پی وائی او سعودی عرب سردار وقاص عنائت نے سر انجام دئیے ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا جس کی سعادت صدر پی وائی او ابھا زاہد بینظیر نے حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پیٹر برا سٹی (لندن) کے کونسلر اور پی وائی او یورپ کے بانی چئیرمین اظہر اقبال بڑالوی نے کہا کہ پی پی پی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت پاکستان یا آزاد کشمیر میں مکمل سیاسی ڈھانچہ فراہم نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بی بی شہید نے ہمیشہ کہا کہ سب کو ساتھ لیکر چلنا بہتر پالیسی ہے۔ ایک ایک شخص پارٹی کا اثاثہ ہے اور اگر اسی طرح چھوڑ کر لوگ جاتے رہے تو پارٹی کی بقا مشکل ہو جائے گی ۔ کوڑے زندان اور ماریں پی پی پی کے کارکنوں نے کھائیں لیکن اقتدار کے مزے مفاد پرستون نے لوٹے ۔ پارٹی کی بقا اسی میں ہے کہ بھٹو شہید کے اصل نظریے کو واپس لایا جائے۔ چاپلوسی کرنے والا پی پی پی کا کارکن نہیں ہو سکتا ہے اور نہ یہ جیالوں کا شیوہ ہے کھل کر بات کرنی چاہئیے۔

پاکستان اور اس کے آئین کو بچانے اور مارشل لا کا راستہ روکنے کے لئیے ن لیگ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوان کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی ذاتیات اور عزت نفس پر کیچڑ نہ اچھالا جائے اور ہمیشہ دلائل سے قائل کرنے کی کوشش کی جائے۔ پی پی پی کے علاوہ کسی پارٹی میں بھی نظریات کی سیاست نہیں بلکہ مفادات کی سیاست ہے۔ ہمیں ایک مہذب اور باشعور قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔ بیرون ملک ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے۔گوادر پورٹ اگر پوری طرح کام کرنا شروع کرے تو ہم یورپی ممالک سے بھی معاشی طور پر آگے نکل سکتے ہیں۔ 56ملین ڈالر سے پی پی پی کی ساکھ کو نقصان پینچانے کے لئیے میڈیا کو خریدا گیا۔ محترمہ نے ہمیشہ چاپلوسوں او ر لٹیروں کو نظر انداز کیا۔ او ر ہمیشہ کارکنوں کو ترجیح دی۔ پی پی پی نے ہمیشہ محکوموں مزدورں اور غریبوں کو زبان دی۔ پی پی پی مشکلات سے دوچار ہے ۔بلاول بھٹو کو آگے آ کر پی پی پی کی بھاگ دوڑ سنبھالنا ہو گی۔ انہوں نے تمام حاضرین اور میزبان سردار مہتاب سرور کا شکریہ ادا کیا۔

صدارتی مشیر آزاد ریاست حکومت جموں و کشمیر سردار عنایت اللہ عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیادت سے لیکر کارکن تک نظریہ بھٹو پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی پاکستان کی سلامتی اور بقا کی ضامن جماعت ہے۔ پارٹی چھوڑ کر جانے والے ایک دن واپس پی پی پی میں ہوں گے۔ مایوسی گناہ ہے ۔کارکن اپنی صفحوں میں اتحاد رکھیں افواہین جلد دم توڑیں گی ۔ آزاد کشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئیے آمدہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر میدان ماریں گے ۔ ضمنی الیکشن میرپور میں سیٹ پی پی پی کی ہوگی۔صدارتی کوآرڈینیٹر غلام نبی بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے گڑھی خدا بخش اور دیگر شہدا کی شہادتیں پی پی پی کے کارکنوں کے لئیے مشعل راہ ہیں۔

پی پی پی کا بنیادی اور نظریاتی جیالہ کبھی پی پی پی کو خیرآباد نہیں کہہ سکتا۔ کچھ لوگوں نے عہدے اور شہرت کی خاطر پارٹی کو لات ماری ۔ جیالوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے پھر بھی پی پی پی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے سردار مہتاب کا شکریہ ادا کیا اور معزز مہمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ پی وائی او سعودی عرب کے چئیرمین سردارنوید قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابن الوقت اور مفاد پرست لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑا ۔ پی پی پی ایک نظریہ سوچ اور فکر کا نام ہے اور برصغیر کی سیاست کا سب سے بڑا پولیتیکل انسٹیتیوت ہے۔ پی پی پی کو چھوڑ کر جانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ۔ ان کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

پی پی پی حقیقی معنوں میں پاکستان کی وارث جماعت ہے ہمارا نظریہ سوشلزم ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وائس چئیرمین راجہ محبو ب طاہر نے کہا کہ بارہا قیاد ت کو بار آور کروایا کہ آزاد کشمیر میں دو جٹوں کی لڑائی پارٹی کے لئیے نقصان دہ ثابت ہوگی اور ایسا ہی ہوا۔ جس سے جیالوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ قیادت مستقبل میں ایسے فیصلوں سے اجتناب کرے ۔ اور جیالوں کو جائز مقام دیا جائے۔ تقریب کے میزبان اور سینئر راہنما پی پی پی سردار مہتاب سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔قیادت سے گلے شکوے کارکن کا شیوہ ہیں۔ انہوں نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سردار منظور خان سردار امجد ۔سردار اسراربشیر۔ سردار آفاق اور دیگر نے شرکت کی ۔