counter easy hit

کشمیری تنطیم کشمیر کنسرن برطانیہ کے زیر اہتمام لارڈ مئیر ہائوس برمنگھم میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ایک اہم کانفرنس کا اہتمام

Kashmir Issue Conference Birmingham

Kashmir Issue Conference Birmingham

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) کشمیری تنطیم کشمیر کنسرن برطانیہ کے زیر اہتمام لارڈ مئیر ہائوس برمنگھم میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ایک اہم کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ، جس میں تمام تر سیاسی و مذہبی تنظیمات ، ممبران پارلیمنٹ برطانیہ ، کونسلرز حضرات ، سماجی اداروں کے نمائندگان اور تمام مکا تب فکر نے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے تا زہ ترین صورتحال اور سائوتھ ایشیا کے امن کے لیے اپنی اپنی را ئے اور تجاویز کے حوالہ سے اظہا ر خیال کیا۔

اس اہم کشمیر کا نفرنس کی صدارت سرپرست اعلیٰ کشمیر کنسرن و معروف کشمیری رہنما پر و فیسر نذیر احمد شال نے کی منتظمین میں شامل تھے پر یذیڈنٹ کشمیر کنسرن کونسلر افتخار چوہدری ، راجہ محمد اسحاق وائس چئیرمین کشمیر کنسرن ، ساجد یوسف جنرل سیکرٹری کشمیر کنسرن اور صائمہ ہارون سیکرٹری انفارمیشن کشمیر کنسرن۔ اس موقع پر ایم پی شبانہ محمود ، ایم پی جان ہیمنگ ، سابق وزیر و ایم پی لئیم برائن ، امیدوار برائے ایم پی لیبر پارٹی برطانیہ میڈم فلپس ، سیکرٹری پی این ایس ڈی رنجیت سنگھ سرائے ، آرڈر آف بر ٹش ایمپائر (او بی ای ) سردار سوہتا ،اوورسیز ممبر کشمیر کونسل پاکستان چوہدری محمد خان ، کونسلر محمد ادریس ، کو نسلر عنصر علی ، سابق مئیر کونسلر اللہ ڈتہ ، کونسلر ذاکر اللہ ، کونسلر عارف ، کونسلر فاضل ، کونسلر وسیم ، کو نسلر الیا س ، کونسلر راجہ اعجاز خان ، کو نسلر مریم خان ، وائس چئیرمین لیبر پارٹی ووکنگ چو ہدری صا بر حسین ، پر وفیسر ڈا کٹر اقتدار چیمہ رہنما ادارہ معارف اسلامی علامہ ہا شمی ، چئیرمین سفارتی شعبہ جے کے ایل ایف یوکے اینڈ یورپ پر وفیسر ظفر خان، صدر تحریک کشمیر یو رپ محمد غالب ، سیکرٹری جنرل جے کے ایل ایف تحسین گیلانی ، صدر جمو ں و کشمیر محاذ را ئے شماری مرزا محمد صدیق ، مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر چو ہدری منظو ر ،رہنما پاکستان عوامی تحریک علامہ اشفا ق عالم قا دری ،رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد افضل ، چو ہدری محمد بشیر ،رہنما پاکستان مسلم لیگ ( ن) سید تصور حسین نقوی ،چئیرمین برٹش پاکستانی کمیونٹی کونسل ڈا کٹر زاہد چو ہدری ، رعنا شمع نذیر بانی بر ٹش کشمیری وومن کونسل برطانیہ ، صدر تحریک کشمیر برطانیہ فہیم کیانی ، رہنما کل جما عتی کشمیر رابطہ کمیٹی را جہ امجد خان ، را جہ محمد خلیل ، رہنما جمو ں و کشمیر جمعیت علما ء اسلام ، رہنما لبریشن فرنٹ برطا نیہ چو ہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ ، فیاض ملک اور دیگر نے خصوصی خطاب کیا ۔ کشمیر کنسرن نامی کشمیری تنطیم حال ہی میں وجود میں آئی ہے جس کا منشور اور مقصد تمام نظریات اور افکا ر کو بالا طاق رکھتے ہو ئے محض حق خو دارادیت پر تمام کشمیر ایشو پر کام کرنے والی تنظیمات اور اداروں کو متحد کرنے کا عزم ہے کشمیر کے حوالہ سے بے شما ر تنظیمیں ، تھینک ٹینک اور ادارے کام کاج کرنے میں مصروف عمل ہیں لیکن حق خودارادیت ایک ایسا نقطہ اور مرکز و محور ہے کہ جس پر بلا تفریق متحد و منظم ہوا جا سکتا ہے۔

کشمیر کنسرن کے زیر انتظام اہم انٹرنیشنل کانفرنس سے بطور صدارتی خطاب کرتے ہو ئے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ اور معروف کشمیری رہنما پر و فیسر نذ یر احمد شال نے کہاکہ حق خود ارادیت ہر انسان کا فطری اور پیدائشی حق ہے جس پر کوئی بھی مذہب اور ملک کسی قسم کی پا بندی ہر گز عا ئد نہیں کرسکتا ہے اور انسانی حقوق کا علمبردار یہ نظریہ ہر ملک و قوم کا بنیا دی حق ہے جس پر کوئی بھی بحث و مباحثہ یا مذا کرہ ترتیب نہیں دیا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا کی خو بصورت اور اعلیٰ ترین مثال عظیم برطانیہ کے زیر انتظام سکاٹ لینڈ میں حالیہ کامیاب ریفرنڈم ہے جس کے انعقاد میں نہ تو کوئی انسانی حقوق کی پامالی کا حادثہ رونما ہوا ہے اور نہ ہی کوئی بد نظمی اور بد امنی کا سامان کرنا پڑا ہے بلکہ بڑے ہی باوقار اور پر امن طریقہ سے سکاٹش عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہو ئے ریفرنڈم کا اہتمام کیا گیا

اور جو اپنے منطقی انجام کو پہنچا اور نتائج پوری شفافیت کے ساتھ پو رے اقوام عالم کے سامنے لا ئے گئے جبکہ اس کے بر عکس دنیا بھر میں نام نہاد جمہوریت کا علمبردار بھا رت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی با ت سنتے ہی ظلم و جبر اور تشدد کے پہاڑ کھڑے کر دیتا ہے اور کشمیری قوم کا جو پیدائشی اور فطری حق ہے اسے تسلیم کرنے کے لیے قطعا تیا ر نہیں ہے لمحہ فکریہ ہے پو ری اقوام عالم اور جمہوری اقدار کے لیے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری قوم کسی بھی الحاق یا اختیا ر سے قبل محض اپنا فطری حق چا ہتی ہے جو انہیں حق خود ارادیت کی صورت میں ضرور ملنا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری قوم کے لیے استصواب را ئے اور ریفرندم ہی واحد حل ہے جو ان کے بنیا دی انسانی حقوق کی بحالی اور آزادی پر پورا اترتا ہے۔

بھا رت میں موجود نریندر مودی کی انتہا پسند حکومت کو کشمیری قوم کے وجود اور اس اہم مسئلہ کی حساسیت اور اہمیت کو فوری طو رپر تسلیم کرنا ہی ہوگا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھا رت کا شملہ معا ئدہ مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں رکھتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جمہو ریت کی کامیابی اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے دیرپا اور پر امن حل کے لیے مو ئثر حکمت عملی اور فہم و فراست کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری قوم کو بے شمار فارمولوں اور نظریا ت نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اس لیے ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر حق خو دارادیت کے سنہری اصولوں کو اپنا تے ہو ئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہوگا اسی میں پوری کشمیر ی قوم کی بقاء اور کامیابی کا رازمضمر ہے ۔ ممبر کشمیر کونسل پاکستان چو ہدری محمد خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی تاریخ 65 سال سے طویل ہے یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی فائلوں میں موجود ہے لیکن اس پر تاحال کوئی حل طلب عمل سامنے نہیں لایا جا سکا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ یورپین ممالک برطانیہ اور مختلف ممالک سمیت کشمیر کے اندر ہونے والی نا انصافیوں اور بد نظمیوں کی ہر پلیٹ فارم پر مذمت تو کی جا تی رہی لیکن اس کا حل اب تک تعطل کا شکا ر ہے۔

سا ئوتھ ایشیاء سمیت دنیا بھر کے امن اور سکون کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہوچکا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام جماعتوں اور اپنے اپنے نظریوں سے ہٹ کر ہمیں کشمیری قوم کی آزادی اور خو د مختاری کے لیے حق خود ارادیت کے ایک موقف پر متفق ہونا پڑے گا تبھی ہم اپنی منزل کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا بھر میں تمام تر مسائل کا حل بلاشبہ ڈائیلاگ کے زریعہ سے ہی ممکن ہے لیکن بھارت کا رویہ اور مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جا نے والے مظالم پر امن مذاکرات کے لیے پر اثر ماحول اور موقع فراہم نہیں کرتے ہیں امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے بھا رت کو اپنی ہٹ دھرمی کا خاتمہ کرتے ہو ئے کشمیری خطہ میں ظلم و ستم بند کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری قوم میں نا اتفاقی مسئلہ کشمیر کی ناکامی اور خرابی کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔صدر جمو ں و کشمیر محاذ را ئے شماری مرزا محمد صدیق نے کہاکہ جو برطانیہ اور مڈل ایسٹ میں کشمیری تا رکین وطن اہم عہدوں پر فا ئز ہیں ان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مسئلہ کو اپنی پارٹی منشور اور حکومتی پالیسز میں شامل کرانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ کشمیر محض پاکستان اور بھا رت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ خالصتا کشمیری قوم کا ذاتی مسئلہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ الحا ق کے نعرے ساری زندگی بھی کشمیری قوم کو آزادی کی نعمت نہیں دے سکتے ہیں۔ کشمیر ی قوم کو آزادی کے لیے خود جدوجہد کرنا ہوگی۔

کونسلر راجہ اعجاز خان نے کہا کہ اگر چڑیوں میں اتحاد ہو جائے تو وہ شیر کی کھال اتار سکتی ہیں اس لیے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سب سے پہلے کشمیری قوم کو خود کو کسی ایک نقطے پر متحد کرنا ہوگا۔ تحریک کشمیر یو رپ کے صدر محمد غا لب نے کہاکہ تا رکین وطن کشمیری کمیونٹی برطانیہ اور یو رپین ممالک میں اپنا موئژر کردار تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے سر انجام دے سکتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آمدہ برطانوی انتخابا ت میں مسئلہ کشمیر کو منشور کے طور پر مد نظر رکھتے ہو ئے تگ و دو کی جا ئے تو بہتر نتا ئج مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ جو ہما رے نمائندے حکومتی ایوانوں میں موجود رہے اور اس اہم مسئلہ کے حل کی خا طر کوئی خا طر خواہ پیش رفت کا موجد نہ بن سکے انہیں چا ہیے کہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرتے ہو ئے بہتری کی طرف قدم بڑھائیں تاکہ مستقبل قریب میں کامیابی سے ہمکنار ہوں۔ رہنما پاکستان عوامی تحریک علامہ اشفا ق عالم قادری نے کہاکہ بھا رت نے مسئلہ کشمیر جیسے بین الاقوامی ایشو کو پروپیگنڈہ کے زریعہ سے ایک لوکل ایشو بنا نے میں کامیابی حاصل کرلی ہے دنیا بھر میں بھا رت بڑے منظم اور مربوط طریقہ سے کشمیر کے خلا ف لابنگ کرنے میں کامیاب ہوا ہے لیکن پاکستانی قوم یا کشمیری نما ئندے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نہیں نبھا سکے ہیں جو کہ ہما ری ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہ پاکستان عوامی تحریک الحاق یا خود مختاری جیسے کسی موقف کی تائید نہیں کرتی ہے بلکہ ہم تو کشمیریوں کی چائس اور حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنا موقف یا نظریہ دوسروں پر تھونپنا درست نہیں ہے کشمیری قوم کو یہ حق حاصل ہونا چا ہیے کہ وہ خود مختار رہنا چا ہتے ہیں یا پاکستان اور بھا رت سے الحا ق کرنا چا ہتے ہیں۔ چو ہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ رہنما لبریشن فرنٹ برطانیہ نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم غلامی در غلامی کی ایک مسلسل تاریخ ہے اس کا قابل عمل حل یہی ہے کہ کشمیری قوم کو استصواب را ئے کا موقع دیکر انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جا ئے ۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ ( ن) تصور حسین نقوی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر مدتوں سے با ت چیت کی جا رہی ہے لیکن ہما ری قوم کے پاس ویثرن کی کمی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کشمیری تا ریخ اور اقدار سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔

کو نسلر عنصر علی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں مختلف سیاسی نظریا ت کی بدولت مایوسی و محرومی کا شکا ر ہے جس طرح فلسطینی عوام محض فلسطین کی آزادی کے لیے برسر پیکا ر ہے اسی طرح اگر کشمیری قوم بھی اپنے کسی ایک موقف پر متفق ہوجا ئے تو اسے زیادہ تقویت حاصل ہو سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بحیثیت کشمیری ہمیں فلسطین کو سامنے رکھتے ہو ئے اپنے احساسات اور جذبا ت کا بھی موازنہ کرنا ہوگا ، کشمیری قوم اپنا احتساب کرلے تو غلطیوں سے کا فی کچھ سیکھنے کا موقع مل جا ئے گا آئندہ انتخابات میں صرف اس ایک موقف پر امیدواران کی سپورٹ اور ووٹ کا فیصلہ کیا جا ئے ۔ڈا کٹر زاہد چو ہدری چئیرمین برٹش پاکستانی کمیونٹی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر میں ترجیحات کو متعین کرنے کی ضرورت ہے حق خود ارادیت کے موقف کو اپنا کر بہتر نتا ئج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ رعنا شمع نذیر بانی بر ٹش کشمیری وومن کونسل برطانیہ نے کہاکہ خواتین مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے آگے آنی چا ہیں اس سے مسئلہ کو خاصی تقویت مل سکتی ہے انہو ں نے کہاکہ بھا رتی ، پاکستانی ، کشمیر اور چا ئنیز وومن سمیت تمام خوتین کا آپس میں ربط قائم ہوجا ئے تو اس سے بھی استفا دہ حاصل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر میں خواتین کو ہمیشہ پیچھے رکھا گیا ہے جو ایک ناانصافی ہے خواتین کے آپس میں میل جول اور اس مسئلہ میں شرکت سے کامیابی کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ فہیم کیا نی نے کہاکہ پوری دنیا کشمیرکو متنازعہ تسلیم کرتی ہے لیکن اس کے باوجود اس کا قابل عمل حل تلاش نہیں کیا جارہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیر کی تاریخ میں ہر دن ہی یوم سیاہ ہے۔ بھا رتی مظالم اور تشدد کے واقعات انسانیت سوز ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو تقویت پہنچا نے کے لیے ہر کشمیری کو اپنی اپنی بساط کے مطابق ہر پلیٹ فارم پر خدمات سرانجام دینے کی ضرورت ہے۔ نیشنل کشمیر کانفرنس سے کونسلر مریم خان ، راجہ خلیل ، راجہ امجد خان رہنماکل جما عتی کشمیر رابطہ کمیٹی ،رہنما جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔