counter easy hit

امریکا: ڈریگن کنونشن میں لوگوں کی کاسٹیومز پہن کر شرکت

Usa: People's participation wering costumes in the dragon conventionامریکی شہر اٹلانٹا میں سالانہ ڈریگن کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 80ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

پانچ روزہ اس دلچسپ میلے میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے منچلوں نے مختلف سائنس فکشن فلموں اور ویڈیو گیمز کے کرداروں کے کاسٹیومز پہن کر حصہ لیا۔

کنونشن کے موقع پر ایک شاندار پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس پریڈ میں مختلف کرداروں کی مناسبت سے فلوٹس کو بھی شامل کیا گیا جو ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

واضح رہے کہ اس فیسٹیول کا آغاز 1987ء میں کیا گیا تھا جس کے بعد یہ ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے۔