yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

بیاد چوہدری صحبت علی مرحوم

Yes 2 Webmaster February 13, 2015 1 min read
Ch. Sohbat Ali
Share this:
Ch. Sohbat Ali
Ch. Sohbat Ali

تحریر : چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ
با رب ! وہ صورتیں اب کس دیس میں بستیاں ہیں جن کے دیکھنے کو اب آنکھیں ترستی ہیں عظیم لوگ مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ان کی خدمات اور کارنامے انہیں ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں انہیں عظیم لوگوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے با نی را ہنما سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر کی سیاست اور با لخصو ص ضلع میر پو ر وبھمبر میں نصف صدی تک کلیدی نما یا ں اور امتیا زی کردا ر ادا کر نے والے بز رگ سیاستدا ن چو ہدر ی صحبت علی 15مئی 1926کو تحصیل وضلع بھمبر کی یو نین کو نسل پنجیڑ ی کے نواحی گا ئو ں چہلہ میں ایک زمیندا ر چو ہدر ی احمد خا ن کے گھر پیدا ہو ئے اور 14 فروری 2013 میں وفات پائی مرحوم زما نہ طالبعلمی سے ہی ریا ست کی آزادی کی تڑ پ اور ریا ست میں ڈو گر ہ استبداد کے ظلم اور جبر کے خلا ف آواز بلند کی اور عمر بھر پسے ہو ئے طبقا ت کے حقوق اور مساوات کے لئے جدو جہد کر تے رہے

چو ہدر ی صحبت علی مڈ ل تک ابتدا ئی تعلیم مڈ ل سکو ل پنجیڑ ی سے حا صل کی میٹر ک اس وقت ضلع بھمبر کے واحد گو رنمنٹ پا ئلٹ ہا ئی سکو ل میں حا صل کی گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل بھمبر سے امتیازی نمبرو ں سے حا صل کیا انٹر میڈ ٹ پر نس آف ویلز آف جمو ں سے کیااور گر یجو یشن کے طا لب علم تھے کہ1947کا انقلا ب رونما ہوا اور تعلیم کا سلسلہ منقطع ہو گیا اور عملی سیا ست میں شا مل ہو گئے 1946کے انتخا با ت میں سیا ست میں حصہ لینا شروع کیا 1947میں ڈو گرہ استبدا د کے خلا ف بغاوت میں شا مل رہے

عملی سیا ست کا آغا ز ٹاو ن کمیٹی بھمبر کے پہلے چیئر مین منتخب ہو کر کیا پھر 1962میں62کے آئین کے تحت جب پا کستا ن میں بنیا دی جمہو ریت کے اصو ل کے تحت انتخا با ت ہو ئے تو آزاد ریا ست کے لو گو ں کو پہلی دفعہ بنیا دی جمہو ریت کے تحت نما ئند گی کا حق دیا گیا اور آزاد کشمیر بھر سے6ممبرا ن اسٹیٹ کو نسل منتخب کئے گئے چو ہدر ی صحبت علی بھا ری اکثر یت کے سا تھ ریا ست سے ممبر آزاد جمو ں وکشمیر منتخب ہو ئے 1966میں رو با رہ ممبر اسٹیٹ کو نسل منتخب ہو ئے 1970میں آزاد کشمیر اسمبلی کا قیا م عمل میں لا یا گیا تو 1970میں مو جو دہ تحصیل سما ہنی اور برنا لہ پر مشتمل حلقہ سے آزاد کشمیر کی پہلی قانو ن سا زاسمبلی کے ممبر منتخب ہو ئے ایکٹ 1974کی رو شنی میں ہو نے والے 1975کے انتخا با ت میں مو جو دہ حلقہ بھمبر سے ممبر اسمبلی منتخب ہو ئے اور آزاد کشمیر حکو مت میں وزارت ما ل کا قلم دا ن سنبھا لا چو ہدر ی صحبت علی پا کستا ن پیپلز پا رٹی کے با نیو ں میں شا مل تھے

اس وقت کے پا رٹی چیئر مین اور وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے معتمد سا تھی تھے 1985کے انتخا با ت میں پا رٹی عہدیدا ر ہو نے کی بنا پر ما ر شل آ حکو مت نے نا اہل قرا ر دے دیا 1990کے انتخا با ت میں حلقہ بھمبر سے بھا ری اکثر یت سے کا میا بی حا صل کی اور سینئر وزیر کے عہد ہ جلیل پر فا ئزہوئے چوہدری صحبت علی صاف گو، طبقاتی نظام کے خلاف تنگی تلوار، بہترین مقرر، خوش لباس اور مظلوم طبقے کے حامی تھے تشدد اور نفرت کی سیاست کے خلاف تھے ان کا کردار جنوبی افریقہ کے ہیرو ڈاکٹر نیلسن منڈیلا کے مشن سے مشابہت رکھتا تھا مرحوم نے اپنے سیاسی حریفوں کے ساتھ ہمیشہ رواداری کا سلوک کیا اپنی اعلیٰ روایات اور سیاسی اقدار کی وجہ سے میرپور ڈویژن میں بالخصوص اور پاکستان اور آزاد کشمیر میں بالعموم قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں سیاست کے اتار چڑھائو، رواداری کے نشیب و فراز کے بارے میں جتنی بھی تحریر یں، تاویلیں اور تعبیریں لکھی جائینگی

ان سبھی میں چوہدری صحبت علی مرحوم کے شب و روز پوری آب و تاب کے ساتھ تاک جھانک کرتے رہیں گے حق بات کہنا اور اس پر ڈٹ جانا، مظلوم کیلئے آواز بلند کرنا ور اس کیلئے کسی بھی دھونس و دھاندلی کی پرواہ کئے بغیر لالچ و تحریص سے بے نیاز ہو کر جینا بلاشبہ مرحوم کی زندگی کا طرہ امتیاز تھا، جو آنے والی نسلوں کیلئے قابل تقلید بھی ہے اور روشنی کا مینارہ بھی
مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں اے لہیم !
وہ گنج ہائے گراں مایہ تو نہ کیا کئے

چوہدری صحبت علی مرحوم حالات کے خلاف لڑنے کا کمال رکھتے تھے اسی طرح منجدھار سے سفینے کو پار لگانا بھی جانتے تھے اور اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کر دکھایا اور آنے والے دور کیلئے وہ انمٹ نقوش چھوڑے ، جن پر چل کر جدوجہد کے متلاشی آج بھی منزلوں کا سراغ پا سکتے ہیں مرحوم نے اپنے قول و فعل سے وفا دری، بشرط استواری کے جس اصول کو نبھایا وہ اپنی مثال آپ ہے اور غالب کے اس شعری کی معنوی تفسیر بھی ہے کہ
وفا داری بشرطِ استواری اصل ایماں ہے
مرے بُت خانے میں تو کعبے میں گاڑھو برھمن کو

Ch. Khalid Hussain
Ch. Khalid Hussain

تحریر : چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Tihar Jail
Previous Post تہاڑ جیل اور ماہ فروری کا ہیرو
Next Post ہنوزدلی دور است
Tahir ul Qadri and Imran Khan

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.