yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہنوزدلی دور است

Yes 1 Webmaster February 13, 2015 1 min read
Tahir ul Qadri and Imran Khan
Share this:
 Pakistan Motorway Police
Pakistan Motorway Police

تحریر : ایم سرور صدیقی
وہ ائوٹنگ کیلئے نکلے، ایک ہوٹل سے کھانا کھایا شاپنگ کی فرمائش پر میاںبیوی کی لڑائی ہوگئی وہ کارمیں موٹروے پر گھر جارہاتھاکہ ایک پولیس افسر نے تعاقب کرکے انہیں ایک جگہ روکنے پر مجبور کردیا کاروالے نے چیں بچیں ہوکر پو چھا۔۔۔کیا مسئلہ ہے۔۔ کیوں روکاہے مجھے؟ موٹروے پر حد رفتار۔۔۔ 60 ہے آپ 80 کی رفتارسے جارہے ہیں۔۔ پولیس افسر نے جواب دیا ہر گزنہیں۔۔۔وہ چلایا میں مقررہ رفتارسے کم پرہی جارہاتھا۔۔۔او ڈارلنگ کاروالے کی بیوی نے دخل دراندازی کرتے ہوئے شوخی سے کہا میرے خیال میں آپ تو100کی رفتارسے گاڑی چلارہے تھے۔۔ کاروالے نے خشمناک نظروںسے بیوی کو گھورااسی دوران پولیس افسر نے کہا آپ کی کار کی عقبی لائٹ بھی ٹوٹی ہوئی ہے جو کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔۔

”اوہ۔۔۔مجھے نہیں معلوم وہ کب اور کیسے ٹوٹی؟ ۔۔۔میں تمہیں دو ہفتوں سے کہہ رہی ہوں بیوی پھر بول پڑی۔۔ لیکن تم سنتے ہی کب ہو؟ آپ نے سیفٹی بیلٹ بھی نہیں باندھ رکھی۔۔پولیس افسر نے قدرے توقف سے الزامات کی فہرست میں اضافہ کرتے ہوئے کہاآپ۔۔ اس نے مدافعانہ رویہ اختیارکرتے ہوئے جواب دیا جب بائیک سے اترے میں نے اسی وقت سیفٹی بیلٹ کھولی تھی نہیں۔۔۔بیوی پھر بولے بغیر نہ رہ سکی سیٹ بیلٹ باندھنے کی آپ کو تو عادت ہی نہیں۔۔۔اب خاوندکا پارہ چڑھ گیااس نے سیخ پا ہوکر کہا ”بکواس بندکرو ورنہ میں تمہارا منہ توڑ دوں گا۔۔

Tahir ul Qadri and Imran Khan
Tahir ul Qadri and Imran Khan

پولیس افسر عورت سے مخاطب ہوا” کیا آپ کے شوہر آپ سے ہمیشہ اسی اندازسے بات کرتے ہیں نہیں ۔۔جواب ملا جب تھوڑی بہت پی کر بہکتے ہیں اس وقت غصہ دکھاتے ہیں۔۔۔۔لگتاہے حکومت کو ان دنوں ایسی ہی صورت ِ حال کا سامناہے ایک دانشورقسم کے وزیر ِ اطلاعات نے بیان بازی کو اپنا فرض جانتے ہوئے سیاسی ماحول کو اتنا گرمادیاہے کہ گرمیوںکی مانند درجہ حرارت کم ہونے میں ہی نہیں آرہا۔ریلوے کے وزیر با تدبیر لگتاہے ٹرین کی بجائے بیانات کے گھوڑے ذوق وشوق سے دوڑارہے ہیں اپنے وزیر ِ خارجہ نہ جانے کیوں میاں نوازشریف سے اتنے ناراض ہیں کہ مان ہی نہیںرہے یہ تو سب جانتے اور مانتے ہیں کہ پرویزمشرف ”موصوف”کی ہی دریافت تھے اس لئے ان کے دل میں نرم گوشہ موجود ہے اب وہ چاہتے ہیں کہ پرویزمشرف کو دبئی جانے کی اجازت دے کر کمبل سے جان چھڑا لی جائے لیکن میاں نواز شریف کا کیا کیجئے جنہوں نے خود کمبل کو ”جپھا” ڈال رکھاہے چوہدری نثارکو خدشہ ہے کہیں میں کمبل کو چھوڑتاہوں کمبل مجھے نہیں چھوڑ رہا کا مقولہ سچ ثابت نہ ہوجائے وہ کسی نئے12اکتوبرسے بچنا چاہتے ہیں لیکن اس معاملہ میں میاں نواز شریف اب خاصے پر اعتماد ہیں آئین اور جمہوریت کے تحفظ پر تقریباً تمام اہم سیاستدان، عسکری قیادت اور عدلیہ ایک پیج پرہیں’ اور سب سے بڑھ کر موجودہ سیاسی حالات نے” میں کسی سے ڈرتا وڑتانہیں ہوں ”کے سب کس بل’ نکال کررکھ دئیے ہیں اب ڈکٹیٹر بے ضرر نیلے کیچوے کی طرح ہے اور اپنے پرائے سب اس کی بے بسی کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔۔

غالب تیرے عشق نے سب بل دئیے نکال
مدت سے آرزو تھی سیدھا کرے کوئی

عمران خان، طاہرالقادری ،شیخ رشید، چوہدری برادران سمیت ایک لمبی فہرست ہے جو موجودہ حکومت کی مشکیں کسنے کے متمنی ہیں ان میں”کچھ”لوگ میاں نواز شریف کو ڈرانے میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن میاں صاحب کے اپنے اسے کاروالا سمجھ کر اس کی اہلیہ کے انداز میں جو سلوک کررہے ہیں وہ دیکھنے کے لائق ہے ۔۔۔کچھ لوگوں کے دوست اتنے اچھے ہوتے ہیں ان کو کسی دشمن کی ضرورت ہی نہیں پڑتی ۔تحریک ِ انصاف والے میاں نواز شریف کو نااہل قراردلوانے کیلئے الیکشن کمیشن جا پہنچے ہیں ہو سکتاہے PTIنے جن باتوںکو بنیاد بنایاہے اس میں کچھ وزن ہو لیکن لوگ پوچھ رہے ہیں جب الیکشن ہورہا تھا یہ کہاں سوئے پڑے تھے کچھ لوگوںکا خیال ہے کہ عمران خان نے سیاست کو کھیل کا میدان سمجھ لیاہے جو اب کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے۔۔۔کا فلسفہ اپنا لیا گیاہے ۔۔ لیکن ایک بات ہے اس وقت عمران خان ہی غیر اعلانیہ اپوزیشن لیڈر اور تحریک ِ انصاف حزب ِ اختلاف کا رول ادا کرتی نظر آرہی ہے شیخ الاسلام طاہرالقادری بھی موجود ہوتے تو شاید حکومت کو ٹف ٹائم ملتا اب تحریک ِ انصاف میں چوہدری سرور اور بیرسٹر سلطان کی شمولیت سے ایک اچھا اضافہ ہواہے یہ بات یقینی ہے کہ موجودہ حکومت کو جمہوری قوتوں سے کوئی خطرہ نہیں حالات اگر مدٹرم الیکشن کی طرف گئے تو ذمہ دار میاں نواز شریف کے اپنے ہی سیاسی دوست ہوں گے جو الٹے سیدھے مشورے دے کر معاملات بگاڑرہے ہیں ہمارے بیشتر سیاستدان تو رسماً، رواجاً یا تکلفاً بھی غریبوںکا نام لینا پسند نہیں کرتے طاہرالقادری تو بڑی شد مد کے ساتھ غریبوں کی بات کرتے ہیں اس سسٹم کو تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں جس نے غربت کو عوام کیلئے بد نصیبی بنا دیا ہے وہ عام انتخابات کے مروجہ طریقہ ٔ کارکے خلاف ہیں۔۔

اس میں کوئی شک وشبہ کی گنجائش نہیں جب تک موجود ہ استحصالی نظام موجود بہتری کی کوئی امید نہیں معلوم نہیں طاہرالقادری اپنے نظریہ ، اپنے پروگرام اور اپنی کمٹمنٹ سے کس قدر مخلص ہیں وہ آج تک اقتدار میں نہیں آئے ۔باقی رہی تحریک ِ انصاف کی بات ۔۔۔ عام تاثریہی ہے عمران خان اسی طرح ہائو ہوکرتے رہیں گے۔۔جلسے ۔۔ جلوس اور دھمکیاں ۔۔کمپنی کی مشہوری کیلئے یہی کچھ کافی ہے پھر الیکشن ۔۔ الیکشن ۔۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک ِ انصاف ملک کی دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے لیکن اقتدار”ہنوزدلی دور است” والی بات ہے اس کااحساس عمران خان کو بھی ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان میثاق ِ جمہوریت اورمیاں نوازشریف ۔۔آصف علی زرداری کا بھائی بھائی بننا ایک سیاسی چال اور حکمت ِ عملی ہے آئینی طورپر آئندہ عام انتخابات سے ذرا پہلے نگران حکومتوں کا قیام، الیکشن کمیشن کی تشکیل اور دیگر معاملات پر اپوزیشن لیڈر(پیپلزپارٹی)کی مشاورت سے ضروری ہے یہ معاملات ”خوش اسلوبی”سے طے پاگئے تو آئندہ وزیر ِ اعظم عمران خان کی بجائے آصف علی زرداری بننے کے زیادہ چانسزہیں اب تو یہ بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے تحریک ِ انصاف کا اپوزیشن لیڈر بننے سے روکنے کیلئے35پنکچرز لگائے گئے تھے۔علیٰ ہذالقیاس دلوں کے بھید اللہ ہی جانتا ہے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Ch. Sohbat Ali
Previous Post بیاد چوہدری صحبت علی مرحوم
Next Post چوکیدار صحافی……
Journalist

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.