counter easy hit

شہباز شریف کے ہسپتالوں کے دورے فوٹو سیشن تک محدود ہیں، چوہدری منیر وڑائچ

Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس(نمائندہ خصوصی) ملک کے حالات جوں کے توں ہیں، بیمار معیشت نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ہسپتالوں کے دورے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر ورائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ ملک ایک ماہ سے وزیراعظم اور 3 سال سے وزیر خارجہ کے بغیر چل رہا ہے ، حکمرانوں کا سارا زور اپوزیشن کے خلاف گمراہ کْن پر پراپیگنڈے پر صرف ہو رہا ہے ، انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔