counter easy hit

کالا باغ ڈیم کی مخالفت پیپلزپارٹی کی عوام دشمنی ہے ‘ چوہدری منیر وڑائچ

Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی کالاباغ ڈیم کی مخالفت ملک کے 20کروڑ عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔چیئرمین واپڈا کا کالاباغ ڈیم پر تجزیہ تاریخی حقیقت ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر وڑائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے ملک میں جاری توانائی اور پانی کے بحرانوں کا خاتمہ ہو گا۔سندھ کاتھرآباد اور کراچی کے 2کروڑ شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔کالاباغ ڈیم کی فزبیلٹی رپورٹ کو نظرا نداز کرنا فوجی اور سول حکومتوں کی مجرمانہ غفلت ہے۔ ہائیکورٹ لاہور کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر ریفرنڈم کر ایا جائے