counter easy hit

پیپلز پارٹی پنجاب کے کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے گھر پہنچ گئے، اہلخانہ سے اظہار تعزیت 

Chaudhry, Manzoor, SECRETARY, GENERAL, PPP, VISITED, THE, HOUSE, OF, MURDERED, GIRL, IN, QASUR, AND, CONDEMNED, THE, BRUTAL, MURDER OF, INNOCENT, GIRLقصور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے گھر پہنچ گئے، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور پاکستان پیپلزپارٹی قیادت کی طرف سے انصاف کیلئے امداد کی یقین دہانی بھی کروا دی۔

قصور میں بچیوں کے اغوا، زنا اور قتل کے واقعات پر پیپلز پارٹی حکومت وقت سے سوال کرتی ہے کہ  قصور میں ایک طرح کے بارہ واقعات ہوئے پولیس کہاں سو رہی تھی ؟ ایک طرح کے واقعات میں ایک ہی عمر کی بچیوں کو نشانا بنایا جا رہا ہے۔ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے ایک ہی شخص یا ایک گروہ ملوث ہے۔ پولیس واقعات سے متعلق اٹھنے والے سوالوں کے جواب دے۔ (1) پہلا سوال یہ ہے کہ تین ڈی پی او اور بدلے لیکن مجرم تک کیوں نہیں پہنچ سکی،(2) سوال نمبر دو جب بچی کو اغوا کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فٹج مل گئی تھی تو علاقے کو سیل کرکے تلاشی کیوں نہیں لی گئی ؟  تلاشی لی جاتی تو بچیاں بھی بازیاب ہو جاتیں اور ملزم بھی پکڑے جاتے, واقعات کے مطابق اغوا کردہ بچی کی لاش وہیں پھینکی جاتی ہے جس علاقے کی وہ رہائشی ہوتی ہے (3) سوال نمبر تین کہ پرانے واقعات کی روشنی میں پولیس نے ان اغوا کے بعد ان علاقوں کی ناکہ بندی کیوں نہ کی، (4) سوال نمبر چار پولیس ان واقعات کو عام واقعات کی طرح کیوں دیکھتی رہی، پولیس اور پنجاب حکومت نے پے درپے ہونے والے سانحات کے باوجود کوئی اقدام کیوں نہ کیا۔بارہ واقعات پر شوباز شریف نے بارہ نوٹسز لئے لیکن ایک بھی ملزم گرفتار نہ ہوا, لوگ شوباز شریف کے ایسے نوٹسز کا کیا کریں جن سے کسی کو انصاف نہ ملے۔

چوہدری منظور احمد جنرل سیکڑیری پی پی پی پنجاب قصور اغوا کے بعد قتل کی جانے والی بچی کے اہل حانہ سے اظہار افسوس کیا. اور رشتہ داروں سے بات چیت کی ۔ متاثرہ خاندان نے انہیں ظلم کی داستان رو رو کر سنائی اور ان سے اپیل کی کہ ان کی مدد کی جائے تاکہ بااثر افراد کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

Chaudhry, Manzoor, SECRETARY, GENERAL, PPP, VISITED, THE, HOUSE, OF, MURDERED, GIRL, IN, QASUR, AND, CONDEMNED, THE, BRUTAL, MURDER OF, INNOCENT, GIRL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website