counter easy hit

ننکانہ صاحب میں حکومتی مقرر کردہ اجرت مانگنے پر بھٹہ مالک کا مزدروں پر تشدد

Nankana Sahib violence

Nankana Sahib violence

ننکانہ صاحب(عبدالغفار) ننکانہ صاحب میں حکومتی مقرر کردہ اجرت مانگنے پر بھٹہ مالک کا مزدروں پر تشدد ،دو مزدور زخمی ہو گئے ،پولیس کی طرف سے با اثر ملزم کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر متاثرہ مزدروں کا اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے سامنے شدید احتجاج ،ڈی پی او نے متاثرہ مزدور کو اپنے دفترمیں بلا لیا ،انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی ، ننکانہ صاحب کے علاقہ سانگلہ ہل کے محلہ معراج پورہ میں واقع موسیٰ خان بھٹے پر کام کرنے والے مزدوروں نے ڈی پی او آفس ننکانہ صاحب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ موسیٰ خان کے بھٹے پر کام کرتے ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز بھٹہ مالک موسیٰ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں حکومتی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اینٹیں بنانے کا معاوضہ دیا جائے جس پر بھٹہ مالک اشتعال میں آگیا اور اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر جناح کالونی آیا اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس سے دو مزدور فضل کریم اور پرویز مسیح شدید زخمی ہو گئے ،انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سانگلہ ہل پولیس با اثر بھٹہ مالک کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی ،متاثرہ مزدروں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈی پی او آفس ننکانہ صاحب کے سامنے احتجاج کیا تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم نے متاثرہ مزدوروں کو اپنے دفتر بلا لیا اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔