counter easy hit

کامیاب ریلی پر مولا بخش چانڈیو کی پارٹی قیادت کو مبارکباد

Chandio Party wishes to lead successful rally

Chandio Party wishes to lead successful rally

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پیپلز پارٹی کی ریلی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کی جبکہ فاروق ستار کو ریلی سے خوفزدہ قرار دیا۔

ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تاریخٰی ریلی کے انعقاد پر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین ہماری ریلی دیکھ کر بد حواس نہ ہوں بلکہ صبر کرنا سیکھیں۔ فاروق ستار پہلے اپنی پارٹی کا بکھرتا شیرازہ سنبھالیں پھر سندھ کی بات کریں۔

انہوں نے فاروق ستار کو پیپلز پارٹی کی ریلی سے خوفزدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار وہی ہیں جو تھوڑی سی سختی پر اپنے قائد کو چھوڑ گئے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website