counter easy hit

ن لیگ کے چار وزرا کو جمہوریت اچھی نہیں لگتی :مولا بخش چانڈیو

 Chandio

Chandio

وزیر اعظم کے دوستوں کو سندھ کا نام اچھا نہیں لگتا ، صوبے میں پیدا کی جانیوالی برائے نام محبت بھی ختم ہورہی ہے :صوبائی مشیر اطلاعات
حیدر آباد (یس اُردو) صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان سے کبھی استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کیا ، پاکستان مسلم لیگ نون کے تین چار وزرا ایسے ہیں جن کو جمہوریت اور وزیر اعظم کا سکون اچھا نہیں لگتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے حیدر آباد قاسم آباد پونم پیٹرول پمپ پر پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر بنائی جانے والی سبیل کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کو بحرانوں میں آصف علی زرداری ہی یاد آتے ہیں وزیر اعظم نے اب درست بات کی پی پی اپنا کردار ضرور ادا کرے گی ۔ وزیر اعظم کو بھی اپنے کرادر پر غور کرنا چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا ہم جمہوریت کو بچانا چاہتے ہیں لیکن یہ کہتے ہیں آبیل مجھے مار ۔ وزیر اعظم کے دوستوں کو سندھ کا نام اچھا نہیں لگتا ہے ۔ صوبے میں پیدا کی جانے والی برائے نام محبت بھی ختم ہوتی جارہی ہے کئی معاملات میں سندھ احتجاج کر رہا ہے ۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ دیگر ممالک کی طرح حل کیا جانا چاہئے ۔ ہم کسی بھی سازش میں شریک نہیں ہیں ، جان بوجھ کر ایسی پالیسی بنائیں جا رہی ہیں ، ایک صوبہ سکون میں اور دوسرے مشکل میں رہیں ، بجلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بجلی بحران پر وفاق کے خلاف احتجاج کیا تھا ہمیں مجبور نہ کیا جائے ، ہم نہیں چاہیں گے کہ اپنے شریف وزیر اعلیٰ سے بجلی کے معاملے پر سڑکوں پر آںے کا مطالبہ کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیر صاحب پگارا کا پورا ملک ہے ان کو پورے ملک میں سیاست کرنے کا حق ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائینسں میں تین چار چاچا ایسے ہیں جن کے لیے بات کرتا ہوں جس نے بھی پی پی کو ختم کرنے کی سازش کی وہ خود ختم ہوگیا آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرادری میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔