counter easy hit

کراچی :شہری گرمی دور بھگانے کیلئے ساحل سمندر پر پہنچ گئے

Karachi: Heat rushed

Karachi: Heat rushed

بچوں اور بڑوں نے چھٹی کا دن سمندر کی لہروں سے چھیڑ چھاڑ کر کے ایک دوسرے سے لطف اندور ہوکر گزارا
کراچی (یس اُردو) کراچی میں گرمی مٹانے کے لیے شہریوں نے چھٹی کا دن سی ویو کے ساحل پر گزارا اور اپنے اہل و عیال کے ہمراہ سمندر کی لہروں سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہے ۔ کراچی کا موسم ملک کے دیگر حصوں سے مختلف ہے جہاں آج کل شہری تیز ہواؤں کا مزہ لینے کے لیے سمندر کے کنارے جانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ ایسے میں اگر چھٹی کا دن ہو تو کیا کہنا ۔ شہری اہل خانہ کے ہمراہ سمندر کی لہروں سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔ سی ویو آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر پر پکنک منانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔ منچلوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعاد بھی سی ویو پر پہنچی ۔ اس خوبصورت ماحول میں بچے ساحل پر آنے والی سپیوں سے گھبرا رہے تھے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے ساحل کسی نعمت سے کم نہیں ۔ موسم گرما میں یہاں چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں ہفتے بھر کی تھکان ختم کر دیتی ہے