counter easy hit

ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کیلئے معلومات لے رہے ہیں: دفتر خارجہ

Mullah Akhtar

Mullah Akhtar

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کے لئے معلومات لے رہے ہیں، طالبان کو امن کے لئے تشدد کا راستہ ترک کرنا ہو گا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کے حوالے سے میڈیا کی رپورٹس دیکھی ہیں، ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق کے لئے معلومات لے رہے ہیں۔ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے، طالبان کو تشدد کا راستہ ترک کر کے مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔